ٹی ایل پی کالعدم جماعت قرار؛ حکومتی پابندی کا نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
اسلام آباد:(نیوز رپورٹر)وزارت داخلہ نے ٹی ایل پی کو کالعدم جماعت قرار دیتے ہوئے فرسٹ شیڈول کی فہرست میں شامل کردیا۔زرات داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم جماعت قرار دے دیا، جس کے بعد ٹی ایل پی کو فرسٹ شیڈول کی فہرست میں شامل کردیا گیا ہے۔حکومت کی جانب سے ٹی ایل پی پر پابندی کے حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیاہے، جس کے تحت کالعدم تنظیم پر سرگرمیاں کرنے پر پابندی ہوگی۔
وزارت داخلہ کے مطابق ٹی ایل پی کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دیا گیا ہے، جس کے بعد اب وزارت داخلہ کی رپورٹ وزرات قانون کو بھجوائی جائے گی۔ وزرات قانون ریفرنس تیار کر کے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے کل پنجاب حکومت کی سفارش پر ٹی ایل پی پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دی تھی۔
.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وفاقی وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا
وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے پاس ایسی ٹھوس وجوہات موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ جماعت کے تانے بانے دہشت گردی سے جڑے ہوئے ہیں، انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت ٹی ایل پی کو فرسٹ شیڈول میں شامل کرتے ہوئے کالعدم جماعتوں کی فہرست میں باقاعدہ شامل کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی لگانے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹی ایل پی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا گیا ہے۔ وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے پاس ایسی ٹھوس وجوہات موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ جماعت کے تانے بانے دہشت گردی سے جڑے ہوئے ہیں۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت ٹی ایل پی کو فرسٹ شیڈول میں شامل کرتے ہوئے کالعدم جماعتوں کی فہرست میں باقاعدہ شامل کر لیا گیا ہے۔