بالی ووڈ اسٹارز کرشمہ کپور کی سنجے کپور سے شادی اور ابھیشیک بچن کی ایشوریا رائے سے محبت سے بہت پہلے، کرشمہ اور ابھیشیک ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے اور یہاں تک کہ ان کی منگنی بھی ہو گئی تھی۔

 2002 میں کچھ عرصے کے لیے دونوں کی منگنی ہوئی، اور جیا بچن نے امیتابھ بچن کی 60ویں سالگرہ کی پارٹی میں اس کا اعلان کیا۔ تاہم، 2003 میں ان کی منگنی ختم ہو گئی، جس سے ان کے مداح اور فلم انڈسٹری حیران رہ گئے۔ ان کی علیحدگی کی اصل وجہ آج بھی کئی لوگوں کے لیے ایک معمہ بنی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشوریا کو طلاق کا معاملہ، شوہر ابھیشیک بچن نے واضح اعلان کردیا

افواہوں کے مطابق یہ رشتہ والدین کے درمیان اختلافات کے باعث ختم ہوا۔ اب فلم ساز سنیل درشن نے اس سابق جوڑی کے بارے میں ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے، جس سے ان کی منگنی ٹوٹنے کی تصویر کچھ واضح ہو گئی ہے۔

ایک انٹرویو میں جب سنیل درشن سے ان اداکاروں کی ’ادھوری کہانی‘ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان کی علیحدگی کسی جذباتی کمی کی وجہ سے نہیں ہوئی، بلکہ بیرونی دباؤ کی وجہ سے یہ نوبت آئی۔ انہوں نے کہا کہ باہر سے آنے والے مسائل نے اس رشتے میں دراڑ پیدا کی، اور سب کچھ بکھر گیا۔ مجھے لگا سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے۔ میں آج بھی کرشمہ اور کرینہ، دونوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ابھیشیک بچن نے ایشوریا رائے کو طلاق دے دی؟

جب درشن سے پوچھا گیا کہ کیا ان دونوں میں کیمسٹری کی کمی تھی، تو انہوں نے فوراً اس بات کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کے درمیان کیمسٹری تھی، آپ ان کی فلم ’ہاں میں نے بھی پیار کیا‘ دیکھیں۔ اس فلم میں ان کی کیمسٹری اصل زندگی کے رشتے کو ظاہر کرتی ہے۔

پروڈیوسر نے مزید کہا کہ دونوں بہنوں کرشمہ اور کرینہ کی زندگی کافی ہنگامہ خیز رہی، لیکن ان کی والدہ ببیتا نے ہمیشہ اپنی بیٹیوں کی حفاظت کی۔ تقدیر نے کپور بہنوں کی زندگی میں بہت اتار چڑھاؤ ڈالے۔ وہ خوش قسمت ہیں کہ ان کی ایسی ماں ہے، جو ہمیشہ ان کی حفاظت کرنے کی کوشش کرتی رہی، چاہے اس میں غلطیاں ہی کیوں نہ ہوئی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: کرشمہ کپور اور تبو نے روینہ ٹنڈن کو کیسے نقصان پہنچایا ؟ سابقہ بالی ووڈ اداکارہ کے انکشافات

واضح رہے کہ سال 2003 میں کرشمہ کپور نے دہلی کے صنعت کار سنجے کپور سے شادی کر لی لیکن یہ رشتہ بھی زیادہ دیر قائم نہ رہ سکا۔ کرشمہ کپور کے سابق شوہر سنجے کپور کا 12 جون کو انتقال ہو گیا تھا، اور وہ ان کے آخری رسومات میں مکمل طور پر موجود رہیں۔

یاد رہے کہ ایشوریا اور ابھیشیک نے 2007 میں شادی کی تھی، جس کے بعد 2011 میں ان کی بیٹی آرادھیا پیدا ہوئیں۔ بالی ووڈ کی اس مقبول ترین جوڑی میں بھی علیحدگی کی خبریں کافی عرصے سے گردش کر رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ابھیشیک بچن بالی ووڈ کرشمہ کپور کرشمہ کپور ابھیشیک بچن منگنی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ابھیشیک بچن بالی ووڈ کرشمہ کپور ابھیشیک بچن کرشمہ کپور بالی ووڈ کی منگنی کہا کہ

پڑھیں:

جھانوی کپور کو کیسا شوہر چاہیئے؟ شیکھر پہاڑیا سے تعلقات کی چہ مگوئیاں جاری

بالی ووڈ کی خوبرو آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی اداکارہ جھانوی کپور نے شوہر کی خوبیوں پر اظہارِ خیال کیا ہے۔

حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘ کے ٹریلر کی تقریبِ رونمائی کے موقع پر جھانوی نے شوہر کی خوبیوں پر دلچسپ خیالات کا اظہار کیا۔ جھانوی سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے جیون ساتھی میں کون سی خصوصیات چاہتی ہیں، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ وہ مہذب، خوش مزاج اور کھانے کا شوقین ہونا چاہیے۔

جب جھانوی کپور سے شوہر کی آمدنی سے متعلق سوال کیا گیا تو اداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ آمدنی زیادہ ضروری نہیں، کچھ بھی چلے گا۔ شادی کب کریں گی؟ اس سوال کے جواب میں جھانوی نے کہا کہ اس وقت ان کی ساری توجہ فلمی کیریئر پر ہے اور شادی کے بارے میں سوچنے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں۔

اس دوران ایک رپورٹر نے مذاقاً کہا کہ جھانوی کو پرپوز کون کرے گا؟ اس پر ان کے ساتھی اداکار ورون دھون نے فلم کے دوسرے اداکار روہت سراف کا نام تجویز کیا، جس پر روہت نے مسکراتے ہوئے کہا، ’میں شیکھر سے مار نہیں کھانا چاہتا۔‘

یہ جملہ اس لیے دلچسپی کا باعث بنا کیونکہ جھانوی کپور شیکھر پہاڑیا کیساتھ قریبی تعلقات میں ہیں تاہم دونوں نے تاحال اپنے تعلق کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔

یاد رہے کہ جھانوی کپور روہت سراف اور ورون دھون کی فلم ’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘ 2 اکتوبر 2025 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Post Views: 8

متعلقہ مضامین

  • جھانوی کپور کو کیسا شوہر چاہیئے؟ شیکھر پہاڑیا سے تعلقات کی چہ مگوئیاں جاری
  • طلاق کی افواہوں کے دوران ایشوریا رائے بچن کی والدہ سے ملاقات کی اصل وجہ سامنے آگئی
  • صبا قمر کی شادی کی خبریں کیوں زیر گردش ہیں؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی
  • کرینہ کپور کی ہم شکل؟ سارہ عمیر کے بیان پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے
  • لوگ کہتے ہیں میں کرینہ کپور جیسی دکھائی دیتی ہوں، سارہ عمیر
  • مجھے کرینہ کپور سے ملایا جاتا ہے: سارہ عمیر
  • دیشا وکانی (دیا بین) ’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ میں واپس کیوں نہیں آ رہیں؟ اصل وجہ سامنے آ گئی
  • اداکارہ ہما قریشی نے منگنی کرلی؟
  •  اداکارہ ہما قریشی نے منگنی کرلی؟ 
  • پاک بھارت میچ کے بعد سلمان آغا پوسٹ میچ پریزنٹیشن میں کیوں نہیں گئے؟ وجہ سامنے آگئی