اسلام ٹائمز: یوم حسینؑ کی صدارت شیح الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کی، جبکہ علامہ شہنشاہ نقوی، مولانا سید احمد اقبال رضوی، علامہ منظر الحق تھانوی، مولانا عباس وزیری، خانم شازیہ امام و دیگر نے خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ

گزشتہ دنوں شہر قائد کی معروف درسگاہ جامعہ کراچی میں دفتر مشیر امور طلبہ اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان یوم حسینؑ کا انعقاد پارکنگ گراؤنڈ نزد آرٹس لابی میں کیا گیا، سالانہ یوم حسینؑ میں اساتذہ، اسٹاف سمیت طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ یوم حسینؑ کی صدارت شیح الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کی، جبکہ شرکاء یوم حسینؑ سے علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی، مولانا سید احمد اقبال رضوی، معروف اہلسنت عالم علامہ منظر الحق تھانوی، مولانا عباس وزیری اور خانم شازیہ امام نے خطاب کیا۔ صدارتی خطاب میں شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ فکرِ حسینی کو عام کرنے کی ضرورت ہے، حسینی فکر حق کی سربلندی اور انصاف کی خاطر، جہدوجد کرنے کا نام ہے، آج بھی یزیدی عناصر موجود ہیں، یزیدیت برے اعمال کا نام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام عالم اسلام اس وقت انتشار کا شکار ہے اور عالم اسلام کی حالات میں بہتری لانے میں طلباء و طالبات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ ہر بیدار ضمیر امام عالی مقام حضرت امام حسینؑ کی یاد کو زندہ رکھے ہوئے ہے، دور حضرت آدمؑ سے آج تک بقاء انسانیت کی خاطر حق و باطل کی جنگ جاری ہے، تاریخ اس بات کی شاہد ہے کہ معرکہء حق و باطل میں طاقت کے زور پر کامیاب ہونے والے ہمیشہ ناکام ہوئے ہیں، واقعہ کربلا نے تاقیامت حق و باطل کے درمیان ایک لکیر کھینچ دی ہے، فکر حسینیؑ عام کرکے دہشتگردی کو شکست دی جا سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ باب العلم کے ماننے والوں کا تقدس تعلیم ہونا چاہیئے، نوجوانی کی تعلیم کیساتھ کیساتھ تربیت کی اعلیٰ ترین درس گاہ کربلا ہے۔ مولانا سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؑ کی قربانی کا مقصد دین محمدﷺ کی سر بلندی تھا، جامعات میں یوم حسینؑ کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ حسینیت فرقہ واریت نہیں بلکہ اتحادِ بین المسلمین کا ذریعہ ہے، اسلام میں دیگر مذاہب کی توہین جائز نہیں ہے، بلکہ ایسا کرنے والا خارجی ہے۔

مولانا سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ امریکا جو خود کو سپر پاور سمجھتا ہے، اس کو رہبر معظم سید علی خامنہ ای نے ایسی شکست دی کہ دشمن انکے نام سے خوفزدہ ہے۔ یوم حسینؑ میں خطاب کرتے ہوئے علامہ منظرالحق تھانوی کا کہنا تھا کہ یزید ایک شخص کا نام نہیں بلکہ ایک باطل طرز فکر کا نام ہے، ہمیں حسینیت عام کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس موقع پر مولانا عباس وزیری و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ یوم حسینؑ کے دوران طلباء و طالبات نے نوحہ، سلام و مرثیے کے ذریعے امام عالی مقام حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلاؑ کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ شرکاء یوم حسینؑ کیلئے مختلف طلباء تنظیموں کی جانب سے سبیل امام حسینؑ کا بھی انعقاد کیا گیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مولانا سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ یوم حسین کا نام

پڑھیں:

وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، تحفظات سے آگاہ کیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہی مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی ، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں کے درمیان مختلف معاملہ پر تبادلہ خیال ہوا بالخصوص ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مولانا فضل الرحمان نے مذہبی سیاسی جماعتوں کے حالیہ قانون سازی سمیت دیگر تحفظات پر وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو افہام و تفہیم سے معاملات کے حل کی یقین دہانی کرائی۔
 

پاکستان کے ہر ادارے کو چاہیے ملک و قوم کی خاطر اپنا کردار ادا کرے اور سب کو یہ کرنا پڑے گا،چودھری پرویزالہیٰ

مزید :

متعلقہ مضامین

  • متحدہ علماء محاذ پنجاب کے تحت پیغام شہادت سیدنا امام حسینؑ سیمینار
  • ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں'' یوم حسین علیہ السلام '' کا اہتمام 
  • برسی قائد شہید کی آمد، ایم ڈبلیو ایم رہنماوں کے پیغامات
  • سکردو میں "حسین سب کا" کی جھلکیاں (2)
  • سکردو میں "حسین سب کا" کانفرنس کی جھلکیاں (1)
  • پاراچنار، شہادتِ بی بی سکینہ بنت الحسینؑ کی مناسبت سے عظیم الشان مجلس عزاء
  • اہلِبیت اطہارؑ کی محبت و عقیدت قربِ الٰہی کا ذریعہ ہے، علامہ رانا محمد ادریس
  • کوئٹہ، امام جمعہ علامہ غلام حسنین وجدانی کی رہائی کیلئے احتجاج
  • وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، تحفظات سے آگاہ کیا