فرخ خان کا نائجیرین ہائی کمیشن کا دورہ، سابق صدر محمد بوہاری کے انتقال پر تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
فرخ خان کا نائجیرین ہائی کمیشن کا دورہ، سابق صدر محمد بوہاری کے انتقال پر تعزیت WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ کی سینئر رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی مسز فرخ خان نے سابق نائجیرین صدر محمد بوہاری کے انتقال پر اظہارِ افسوس کے لیے نائجیرین ہائی کمیشن اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر نائجیرین ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکریٹری مسٹر سعد وُنٹی عبداللہی، ناظم الامور مسٹر یاشوع محمد اور دیگر افسران موجود تھے۔فرخ خان نے نائجیریا کے عوام اور حکومت سے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم صدر کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ محمد بوہاری نائجیریا کے ایک باوقار اور مدبر رہنما تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ قدر و احترام سے یاد رکھا جائے گا۔ دورے کے دوران فرخ خان نے نائجیرین ہائی کمیشن کی تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے، جس میں انہوں نے مرحوم کی قیادت، خدمات اور افریقی خطے میں ان کے مثبت کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی چودھری سالک حسین کے کوآرڈینیٹر اعظام چودھری اور مسز طربیہ بخاری بھی موجود تھیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کا تائیوان کے عوامی نمائندوں کی ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں گومن دانگ پارٹی کی کامیابی پر رد عمل پاکستان نے تعلیم کے میدان میں دنیا میں نئی تاریخ رقم کرلی پی سی ایس آئی آر کمپلیکس لاہور کیخلاف الزامات: تحقیقاتی رپورٹ منظرِ عام پر لانے کا اعلان زائرین کےلیے بذریعہ سڑک ایران اور عراق جانے پر پابندی عائد اسلام آباد: گدھے کے گوشت کی برآمدگی کا مقدمہ درج راولپنڈی میں خاتون کے قتل کا معاملہ، مقتولہ کے سسر کا بیان سامنے آگیا، تہلکہ خیز انکشافات نجی تعلیمی ادارے پاکستان کی تعلیمی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں،ڈاکٹر ملک ابرار حسینCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نائجیرین ہائی کمیشن محمد بوہاری
پڑھیں:
پروفیسر عبدالغنی بٹ کے نماز جنازہ میں شرکت سے محروم رکھنا ناقابل برداشت اقدام ہے، مولوی محمد عمر فاروق
گزشتہ روز علیحدگی پسند تنظیم کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین پروفیسر عبدالغنی بٹ مختصر علالت کے بعد اپنی رہائشگاہ واقع شمالی کشمیر کے سوپور میں انتقال کرگئے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین اور میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے کہا کہ حکام نے مجھے پروفیسر عبدالغنی بٹ کے نماز جنازہ میں شرکت کرنے کی اجازت نہیں دی اور مجھے اپنے گھر کے اندر بند رکھا گیا۔ میرواعظ محمد عمر فاروق نے ایکس پر لکھا کہ میں یہ دکھ اور تکلیف الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا کہ حکام نے پروفیسر بٹ کے اہل خانہ کو ان کی نماز جنازہ جلدی ختم کرنے پر مجبور کیا۔ انہوں نے کہا "مجھے اپنے گھر کے اندر بند کر دیا گیا اور ان کے آخری سفر میں جنازہ کے ساتھ چلنے کے حق سے بھی محروم رکھا گیا"۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے پروفیسر بٹ کے ساتھ 35 برس دوستی اور رہنمائی کے گزارے ہیں اور ہماری دوستی 35 برس پر محیط تھی اور بہت سے افراد تھے جو ان کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے کے لئے بے چین تھے۔ ان کے جنازہ میں شرکت کی اجازت نہ دینا اور آخری الوداعی سے بھی محروم رکھنا ناقابل برداشت ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز آزادی پسند تنظیم کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین پروفیسر عبدالغنی بٹ مختصر علالت کے بعد اپنی رہائشگاہ واقع شمالی کشمیر کے سوپور میں انتقال کر گئے۔ پروفیسر بٹ کئی دہائیوں تک کشمیر کی علیحدگی پسند سیاست میں متحرک رہے۔
پروفیسر بٹ کے انتقال پر جموں و کشمیر کے سیاسی، سماجی اور علحیدگی پسند رہنماؤں نے گہرے دکھ اور صدمہ کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ عمر عبدللہ نے پروفیسر بٹ کی وفات پر ایکس پر اپنا تعزیتی پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے سینیئر کشمیری سیاسی رہنما اور ماہر تعلیم پروفیسر بٹ کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا، ہمارے سیاسی نظریات ایک دوسرے سے الگ تھے لیکن میں انہیں ہمیشہ ایک انتہائی معزز انسان کے طور پر یاد رکھوں گا۔