کانگریس کے مرکزی لیڈر و رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ بی جے پی کو اس کے اہم گڑھ گجرات میں شکست دینا ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے الیکشن کمیشن پر جانبداری کا الزام لگایا۔ راہل گاندھی نے یہ بات پارٹی کو مضبوط کرنے کی مہم کے تحت کانگریس کے ضلع صدور کے تربیتی کیمپ میں اپنے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے پارٹی کی ضلعی اکائیوں کے سربراہوں کو یقین دلایا کہ انتخابات کے لئے امیدواروں کا انتخاب کرتے وقت ان کی رائے پر بھی غور کیا جائے گا۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ بی جے پی کو اس کے اہم گڑھ گجرات میں شکست دینا ضروری ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ 2027ء کے ریاستی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس نے آنند شہر کے قریب ایک ریزورٹ میں ضلع پارٹی کمیٹیوں کے نو منتخب صدور کے لئے ایک کیمپ کا انعقاد کیا ہے۔ کانگریس کے مشن 2027ء کے لئے بلیو پرنٹ تیار کرنے کے مقصد سے منعقد کیا گیا یہ کیمپ 28 جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔

وہیں گجرات کانگریس کے سربراہ امت چاوڑا نے میٹنگ کے بعد بتایا کہ راہل گاندھی نے ضلعی صدور کی رہنمائی کی اور یقین دلایا ہے کہ پارٹی قیادت پوری طرح کارکنوں کے ساتھ ہے۔ اسی سلسلے میں راجکوٹ ضلع کانگریس کے سربراہ راجدیپ سنگھ جڈیجہ نے کہا کہ راہل گاندھی نے عوام سے متعلق مسائل اٹھانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ مختلف انتخابات کے لئے امیدواروں کے انتخاب سے قبل شہر اور ضلعی اکائیوں کے سربراہوں سے بات چیت کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ایک اور لیڈر نے کہا کہ راہل گاندھی نے کرکٹ کی اصطلاحات کا استعمال کرتے ہوئے الیکشن کمیشن پر "متعصب امپائر" ہونے کا الزام لگایا، جس کی وجہ سے کانگریس انتخابات ہار رہی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: راہل گاندھی نے الیکشن کمیشن کانگریس کے نے کہا کہ کے لئے

پڑھیں:

نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن