Jang News:
2025-04-28@14:02:05 GMT

ایم کیو ایم کا سینیٹ انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT

ایم کیو ایم کا سینیٹ انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ


متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے سینیٹ انتخاب میں حصّہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخاب میں حصّہ لینے کے لیے ڈاکٹر خالد مقبول نے نگہت مرزا کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ کچھ دیر بعد ایم کیو ایم پاکستان کی امیدوار نگہت مرزا اپنا پارٹی ٹکٹ آر او کو جمع کروائیں گی۔

سینیٹ الیکشن، PP کی امیدوار دستبردار کرانے کی درخواست، ایم کیو ایم نے وقت مانگ لیا

کراچی پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے اتوار کو ایم.

..

پیپلز پارٹی نے گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان سے سینیٹ انتخاب سے دستبردار ہونے کی درخواست کی تھی۔

سینیٹ انتخاب سے دستبردار ہونے کا آج آخری روز ہے جبکہ سینیٹ انتخاب 6 مئی کو سندھ اسمبلی کی عمارت میں ہوگا۔

یاد رہے کہ سینیٹ کی نشست پیپلز پارٹی کے تاج حیدر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سینیٹ انتخاب ایم کیو ایم

پڑھیں:

’کالا باغ ڈیم کو بے نظیر جبکہ متنازع نہروں کے منصوبے کو بلاول نے دفن کردیا‘

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما=ں نے کہا ہے کہ کالا باغ منصوبے کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے دفن کیا اور کینالز منصوبے کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دفن کروادیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو،  جنرل سیکرٹری و وزیر اعلٰی سندھ کے معاون خصوصی سید وقار مہدی، وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی و دیگر نے اتوار کے روز ڈسٹرکٹ کورنگی کے تحت مقامی ہال میں مسلم ن لیگ سندھ کے سنئیر نائب صدر رانا احسان، رانا طارق (سابقہ ناظم ماڈل کالونی)، رانا علی، اسد اللہ، رضوان شفیق سمیت دیگر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کے حوالے سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جلسے میں رانا احسان، حاجی چن زیب و دیگر نے اپنے سینکڑوں ذمہ داران و  کارکنان اور ایم کیو ایم پاکستان سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے عہدیداران و کارکنان کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

جلسہ سے ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر جانی میمن، شرجیل رضوانی، رانا احسان، چن زیب و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے تین سو لوگوں کے ساتھ پارٹی بنائی تھی آج کروڑوں لوگ اسکے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب نواز شریف وزیر اعظم تھے تو انہوں نے کالاباغ ڈیم کے سنگ بنیاد رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ اس وقت شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ساتھ ہم سڑکوں پر نکلے اور تو نواز شریف نے اعلان کیا کے جب تک صوبے راضی نہیں ہوتے ڈیم نہیں بنے گا، آج شہباز شریف نے بھی کہہ دیا کے صوبے جب تک راضی نہیں جب تک کنال منصوبہ نہیں بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ پہلے پانی کے ایک بوند کا سودا کرنے پر راضی تھا اور نہ کبھی راضی ہوگا۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ میں آپ کو مبارکباد دے رہا ہوں کنال منصوبہ ختم ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کے کے پی کے میں  حالات خراب ہیں بلوچستان جل رہا ہے کیا میں پنجاب اور  سندھ کو بھی لڑوادوں۔

انہوں نے کہا کہ آج اگر بلاول بھٹو حکومت کا ساتھ دے رہا ہے تو وہ صرف اور صرف پاکستان کی خاطر ہے۔ بلاول بھٹو نے مودی کو کہا سندھو دریا بہے گا ورنہ مودی کا خون بہے گا۔  

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا کہ آج مسلم لیگ نون سندھ کے سنئیر نائب صدر رانا احسان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ  انہوں نے اپنے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے اور میں انہیں پیپلز پارٹی کراچی کے صدر کی حیثیت سے سب کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام کی شمولیت سے پیپلز پارٹی مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں دیگر پارٹی کے عہدیداران و کارکنان کی شمولیت سے ایک وقت میں پیپلز پارٹی کے لئے جو علاقے نو گو ایریا ہوتے تھے آج وہاں سے پیپلز پارٹی جیت بھی رہی ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ آج میئر کراچی ہو مئیر  حیدر آباد سب پیپلز پارٹی کے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے شہر کراچی کے 25 ٹائون میں سے 13 ٹائونز ہیں، ایسا کبھی ماضی میں نہیں تھا، انہوں نے کہا کہ ہم اپنی نشستوں میں مزید اضافہ کرینگے، مزید ایم این اے، ایم پی اے بنائیں گے۔

سعید غنی نے کہا کہ میں اپنے تمام پرانے کارکنان سے کہتا ہوں کے ہمیں کھلے دل سے نئے ساتھیوں کو لے کر چلنا ہے، پرانے کارکنان کی قربانیاں ہے اور اسکا مقصد پیپلز پارٹی کو الیکشن جتوانا اور طاقتور بنانا۔  ہمارا مقصد کراچی الیکشن جیت کر بلاول کو وزیر اعظم بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کینالز کے مسئلے پر پیپلز پارٹی نے منظوری دی ہے، جو تاریخ کا سب سے بڑا جھوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارسا نے نگراں حکومت نے ایک سرٹفکیٹ جاری کیا اور کہا کے اضافی پانی موجود ہے کینال بناسکتے ہیں اس وقت بھی سندھ کے ممبر نے اسکی مخالفت کی تھی۔ یہ اپوزیشن جس میٹنگ میں صدر زرداری کی منظوری دینے کی بات کررہی ہے اس سے سات ماہ پہلے کی بات ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر فورم پر اس کنیال کی مخالفت کی ہے۔ 

پی پی رہنماؤں نے کہا کہ بے نطیر بھٹو نے کالا باغ ڈیم کو دفن کیا تھا جبکہ بلاول نے اب متنازع کینال منصوبے کو دفن کردیا، اس معاملے پر سیاست کرنے والوں کو چاہیے کہ وہ اب اس مردہ منصوبے پر سیاست کی بجائے سڑکیں کھول دیں اور عوام کو مزید تکلیف میں مبتلا نہ کریں۔

رہنماؤں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا بھارت کے لئے بھی واضح موقف ہے کہ جہاں ملک کا پانی بند ہوا وہاں مودی تمھارا خون بہے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی میں مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیداران اور کارکنان کی بھرپور شمولیت بلاول بھٹو زرداری کے وژن اور پیپلز پارٹی کے منشور پر اعتماد کی دلیل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن کو خط، انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے تبادلے پر نوٹس لینے کی استدعا
  • الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کا انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کر لیا
  • پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات درست قرار، سرٹیفکیٹ جاری
  • کینال مسئلہ حل نہ ہونے پرحکومت سے علیحدہ ہوجائیں گے ،ناصر شاہ
  • متحدہ کا سندھ کے سینیٹ الیکشن سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ
  • ’کالا باغ ڈیم کو بے نظیر جبکہ متنازع نہروں کے منصوبے کو بلاول نے دفن کردیا‘
  • سینیٹ ضمنی انتخاب، ایم کیو ایم کا پیپلز پارٹی امیدوار کی حمایت کا فیصلہ
  • سکھر: رہنما پیپلز پارٹی نثار کھوڑو کی گاڑی پر حملہ
  • مشترکہ مفادات کونسل میں رضا مندی کے بغیر سندھ میں کوئی نہر نہیں بنے گی، بلاول بھٹو