چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی پارلیمانی وفد کے ہمراہ مراکش پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی پارلیمانی وفد کے ہمراہ مراکش پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز
کاسابلانکا: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی پارلیمانی وفد کے ہمراہ جنوبی-جنوبی پارلیمنٹری فورم کے تیسرے ایڈیشن میں شرکت کے لیے مراکش پہنچ گئے۔
کاسابلانکا ایئرپورٹ پر مراکشی پارلیمنٹ کے نائب صدر اور قویستور نے چیئرمین سینیٹ اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔
مراکش آمد پر چیئرمین سینیٹ سے مراکشی پارلیمنٹ کی ناظم الامور محترمہ رابعہ قصوری نے بھی ملاقات کی اور دوطرفہ پارلیمانی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
سید یوسف رضا گیلانی جنوبی-جنوبی پارلیمنٹری فورم کے اجلاس میں دنیا بھر سے آئے ہوئے 31 ممالک کے سربراہان سے خطاب کریں گے۔
اپنے خطاب میں وہ عالمی و علاقائی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان پارلیمانی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیں گے۔جنوبی-جنوبی پارلیمنٹری فورم قانون سازوں کے لیے بامعنی مکالمے اور تجربات کے تبادلے کا ایک مؤثر پلیٹ فارم ہے، جس کا مقصد عالمی جنوب کے ممالک کے مابین اتحاد اور شراکت داری کو مضبوط بنانا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد ایئرپورٹ سے حج آپریشن کا آج رات آغاز، خصوصی انتظامات مکمل اسلام آباد ایئرپورٹ سے حج آپریشن کا آج رات آغاز، خصوصی انتظامات مکمل پاک بھارت تنازع ، حکومت کا مشیر قومی سلامتی تعینات کرنے پر غور، مشاورت جاری متنازع کینالوں کا مسئلہ بلاول بھٹو کی قیادت میں حل ہوچکا، مظاہرے ختم کیے جائیں، شرجیل میمن خواجہ سعد رفیق کا بھارت سے پانی کیساتھ ٹراٹ مچھلی بھی چھوڑنے کا مطالبہ چیف جسٹس کا دورہ چین، ترکیہ، سپریم کورٹ کے ڈیجیٹلائزیشن اور کیس مینجمنٹ کوعالمی سطح پر سراہا گیا وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا برطانوی ہم منصب سے رابطہ، بھارت کے پروپیگنڈے اور یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کردیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سید یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ
پڑھیں:
پہلگام واقعہ پر اقلیتی برادری کا بھارت کو پیغام ...... خصوصی ویڈیو رپورٹ
کراچی:پاکستان کے شہر کراچی میں بسنے والی سکھ ہندو اور مسیحی برادریوں نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ میں مودی حکومت ملوث ہے۔بھارت میں بسنے والے اقلیتی افراد غیر محفوظ ہیں۔پاکستان اقلیتوں کے لیے محفوظ اور مکمل مذہبی آزادی والا ملک ہے۔
پہلگام واقعہ پر بھارتی الزامات کو پاکستان کی تمام اقلیتی برداری مسترد کرتی ہے.مودی حکومت نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا یا جارحیت کی کوشش کی تو وطن عزیز کی حفاظت کے لیے تمام اقلیتی برادری پاک فوج کے ساتھ صف اول کا کردار ادا کرے گی۔
پاکستان کے ہرچم کے سائے تلے ہم سب ایک ہیں۔ہماری دعائیں ہیں کہ پاکستان سدا شاد وآباد رہے۔عالمی برادری بھارت کو پاکستان مخالف اقدام سے روکے ورنہ پاکستان کی عوام اپنی فوج کے ساتھ مودی سرکار کو طاقت سے جواب دیں گے۔
ایکسپریس ٹریبون نے پہلگام واقعہ کے بعد پاک بھارت کشیدگی اور مودی حکومت کے نام نہاد ڈرامہ کے بارے میں کراچی میں رہائش پذیر اقلیتی برادری کی رائے معلوم کی۔
اس رائے کو معلوم کرنے کے لیے ایکسپریس ٹریبون نے شہر قائد کے قدیم علاقہ رنچھوڑ لائن میں اقلیتوں کے مسکن نارائن پورا کمپاونڈ کا دورہ کیا۔
نارائن پورا کمپاونڈ کے رہائشی اور سماجی کارکن کشور چوہان نے بتایا کہ میرا مذہب ہندو ہے ۔یہ کمپاونڈ 100 سال سے آباد سے ہے ۔یہاں ہندو ۔سکھ اور مسیحی برادری کے لوگ آباد ہیں۔
نارائن پورہ کمپاؤنڈ کم و بیش 17 بلاکس پر مشتمل ہے اور اس کے 4 داخلی راستے ہیں۔ یہاں ایک ہی محلے میں مندر، چرچ اور گوردوارہ موجود ہے۔یہ کمپاونڈ بین المذاہب ہم آہنگی کا مرکز ہے ۔یہاں آباد اقلیتی تمام تہوار ۔خوشی اور غمی مل کر مناتے ہیں۔
ہندو کمیونٹی کے سماجی رہنما دیپک رمیش نے بتایا کہ پاکستان میں تمام اقلیتی برادری کو مکمل تحفظ اور مذہبی آزادی حاصل ہے۔بھارت میں اقلیتیں غیرمحفوظ ہیں۔ان کو اپنی عبادت کرنے کرنے کھلی اجازت نہیں ہے۔
مودی حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے ہندوستان میں اقلیتوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے.انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی ہندو برادری پہلگام واقعہ کی مذمت کرتی ہے۔یہ مودی حکومت کا نام نہاد ڈرامہ اور سازش ہے جس کا مقصدپاکستان کو بدنام کرنا ہے لیکن مودی سرکار کا یہ ڈرامہ ناکام ہوگیا ہے۔
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کے اندر سے مودی حکومت کے خلاف آوازیں مزید بلند ہو گئیں ہیں۔مودی بوکھلاہٹ کا شکار یے۔اس معاملے بھارت کو منہ کی کھانی پڑے گی۔
نارائن پورا کمپاونڈ کے رہائشی اورسکھ کمیونٹی کے رہنماء وسیم سنگھ نے بتایا کہ پاکستان میں بسنے والے سکھ مذہب کے لوگوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ بھارت سے جو سکھ پاکستان آتے ہیں ۔حکومت پاکستان ان کی مکمل مہمان نوازی کرتی ہیں۔ہمارے گودوارے محفوظ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے پہلگام کاواقعہ خود کرایا ہے ۔یہ ڈرامہ کرکے مودی نے سندھ طاس معاہدے کو توڑا یے۔مودی سرکار جان لے پاکستان سے پنگاہ لینا اس کو مہنگا پڑے گا۔
کمپاونڈ کے رہائشی اور سکھ کمیونٹی کے خدمت گار سندیپ سنگھ نے بتایا بھارتی میڈیا کے پہلگام واقعہ کے بارے میں پاکستان پر الزامات جھوٹے ہیں۔
دنیا جانتی ہے کہ بھارت اور مودی خود دہشت گردی کے سرپرست ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے رہائشی سکھ وطن عزیز کے ساتھ ہیں۔وطن کی حفاظت کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ہمارے گودواروں میں وطن عزیز کی سلامتی کے لیے دعائیں ہورہی ہیں۔
ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے نارائن پورا کمپاونڈ کے رہائشی مکیش سولنگی نے کہا کہ پاکستان کے بسنے والے ہندو وطن عزیز کی حفاظت کے لیے مندروں میں روز دعا کرتے ہیں۔
پاکستان کی طرف بھارت میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھ سکتا ہے۔ہماری فوج دنیا کی قابل ترین افواج میں سے ایک ہے جو بھارت کی ممکنہ جارحیت کا بھرپور جواب دینا جانتی ہیں۔
مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی نارائن پورا کمپاونڈ کی رہائشی خاتون شمشاد مسیح نے بتایا کہ نارائن پورا اقلیتوں کا مسکن یے۔مسیحی برادری اپنی حکومت اور فوج کے ساتھ ہے۔ہم بھارتی اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔
نارائن پورا کمپاونڈ کے رہائشی مسیحی شخص کینک جاوید نے بتایا کہ پہلگام واقعہ مودی حکومت ڈرامہ ہے۔عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے ۔
نارائن پورا کمپاونڈ کے رہائشی مسیحی نوجوان شہزاد گل نے بتایا کہ تمام چزجز میں مسحی برادری پاکستان کی سالمیت کے لیے روز دعائیں کررہی ہے۔
ہندو کمیونٹی کی بچییوں رینا۔دیشا اور پروی نے کہا کہ بھارت کو ہماری فوج جواب دینا جانتی یے ۔
سکھ خاتون اجیت کور نے کہا کہ بھارت نے جب پاکستان کے ساتھ جارحیت کی کوشش کی اس کو شکست ہوئی۔
بھارت نئی کوئی بھی جارحیت سے قبل 1965 کی جنگ کے نتائج اور اپنی شکست کو یاد رکھے۔سکھ ۔کرسچن اور ہندو مائیں ۔بہنیں اوربیٹیاں وطن عزیز کی حفاظت کے لیےاپنی فوج کے ساتھ ہیں۔
دورے میں دیکھا گیا کہ نارائن پورا کمپاونڈمیں پاک فوج کی حمایت میں نعرے بازی ہوئی۔مندر ۔گودوارے اور چرچ میں تمام اقلیتی کمیونٹی نے وطن عزیز کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کیں ۔