Express News:
2025-04-28@03:29:29 GMT

خوابوں کی تعبیر

اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT

قیمض میں بچھو
انیلہ خان، بہاولپور

خواب : میں نے دیکھا کہ میرے کمرے کی الماری میں ایک بچھو ہے جو پتہ نہیں کیسے میرے دوپٹے کے ساتھ باہر گر جاتا ہے ، میں بہت ڈر جاتی ہوں اور امی کو بلا کر لاتی ہوں جو بھائی کو بلا کر ساری الماری خالی کرواتی ہیں ۔ بالکل اندر ایک قمیض کے اندر بہت چھوٹے چھوٹے سے بچے نکلتے ہیں جس پہ سب پریشان ہو جاتے ہیں۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

ہمسائے تحفہ بھیجتے ہیں 
انبساط متین، گوجرانوالہ

خواب : میں نے دیکھا کہ ہمارے ہمسائے جو بہت اچھے دیندار لوگ ہیں ۔ انہوں نے ہمیں ایک چھوٹی سی ٹرے میں بہت ساری الائیچیاں بھیجی ہیں جو ورق میں لپٹی ہوئی ہیں ۔ میں اپنی والدہ اور نانی کو وہ ٹرے دکھاتی ہوں اور بتاتی ہوں کہ یہ ساتھ والوں نے ہمیں تحفہ بھیجا ہے ۔ میرے سب گھر والے بہت خوش ہوتے ہیں ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی 5 ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

اونٹ حملہ کرتا ہے
صفدر شاہین، ملتان

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ایک اونٹ ہمارے گائے کے باڑے میں گھس آیا ہے اور بہت تباہی مچا رہا ہے ۔ بہت سے جانور بھاگ گئے باقی جو ادھر رہے ان کو زخمی کر دیا اور میں یہ سوچ کر پریشان ہو رہا ہوں کہ ڈیرے پہ بھائی باہر سو رہے ہیں ،کہیں یہ ان کو بھی نہ کچل دے ، میں جلدی سے ان کو بتانے بھاگتا ہوں جس سے اونٹ خوفناک آوازیں نکالتا ہوا میرے پیچھے بھاگنے لگتا ہے ، اس کے بعد مجھے خواب یاد نہیں ۔

تعبیر: اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

پریشانی میں راستہ بھولنا
عائشہ شیخ ، کراچی

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میرے منہ پہ بہت لمبی داڑھی نکل آئی ہے جیسے مردوں کی ہوتی ہے ۔ میں بہت زیادہ پریشان ہوتی ہوں اور سوچتی ہوں کہ کیسے گھر والوں کو بتائوں گی ، پھر خود کو اکیلی ہی پریشان ادھر سے ادھر بھٹکتا دیکھتی ہوں ، جیسے راستہ بھول گئی ہوں اور تلاش کر رہی ہوں ۔

تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ کاروبار اور نوکری میں مالی پریشانی کا بھی سامنا ہو سکتا ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور ہر نماز کے بعد استغفار کثرت سے پڑھا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات کریں ۔ چھت پہ پرندوں کو دانہ ڈالنے کا بھی اہتمام کیا کریں ۔

گھر میں دیگیں پکنا
 افشاں نور، لاہور

خواب : میں نے دیکھا کہ ہمارے گھر میں بہت زیادہ دیگیں پک رہی ہیں اور بہت بڑے بڑے دستر خوان سجے ہیں اور بہت زیادہ لوگ کھانا کھا رہے ہیں جیسے کوئی دعوت عام ہو ۔ 

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے کسی خوشخبری کے ملنے پہ دلیل کرتا ہے ۔ کسی دلی مراد کے پورا ہونے کی بھی امید ہے ۔ آپ آپ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ خواب اچھا ہے، اس میں بالکل بھی گھبرانے والی کوئی بات نہیں ہے ۔

 گہرے پانی میں جانا
بینش علیم، کراچی

خواب : میں نے دیکھا کہ میں شائد پانی میں ڈوب رہی ہوں ۔ بہت کوشش کرتی ہوں کہ کسی طرح باہر نکل سکوں مگر میری کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوتی اور میں گہرے پانی میں جانے لگتی ہوں ۔ 

تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ کاروبار اور نوکری میں مالی پریشانی کا بھی سامنا ہو سکتا ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور ہر نماز کے بعد استغفار کثرت سے پڑھا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات کریں ۔ چھت پہ پرندوں کو دانہ ڈالنے کا بھی اہتمام کیا کریں ۔

تلاوت کی آواز
رابعہ بتول، شیخوپورہ 

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ہمارے گھر میں کوئی بہت ہی خوبصورت آواز میں تلاوت کر رہا ہے ۔ ہم سب آواز سن کر باہر دیکھنے کو جاتے ہیں کہ دیکھ سکیں کہ کون اتنی خوبصورت آواز میں تلاوت کر رہا ہے ۔ 

 تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے بزرگی عطا ہو گی ۔ علم و حکمت ملے گی ۔ دینی و روحانی معاملات میں ترقی ہو گی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور تلاوت قرآن پاک کو باقاعدگی سے جاری رکھیں ۔ کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

مدرسے کے بچوں کو حلوہ دینا
 عنبرین راہی، گجرات

خواب : میں نے دیکھا کہ ہم نے بہت بڑے دیگچے میں حلوہ بنایا ہے اور اب ہر گزرنے والے لوگوں اور ہمسائیوں میں بانٹ رہے ہیں جس کو کھا کر سب اس کی تعریف کرتے ہیں اور پھر ہم مدرسے کے بچوں کے لئے بھجوا دیتے ہیں ۔ برائے مہربانی اس کی تعبیر بتا دیں ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کی رحمت سے آپ کی عزت اور وقار میں اضافہ ہو گا ۔ نیک نامی میں اضافہ ہو گا جو کاروبار یا نوکری یا پھر گھریلو سطح پہ بھی ہو سکتی ہے ۔ آپ صلہ رحمی سے کام لیا کریں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں ۔ کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

عید قربان کے جانور
ممتاز تھہیم، بہاولپور

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ بکرا عید کے لئے میرے چچا نے گاوں سے جانور بھیجے ہیں جو بہت پیارے اور صحتمند ہیں ۔ میں اپنے ہمسائیوں سے کہتا ہوں کہ اس بیل کا گوشت آپ کو بھیجوں گا ۔ ان کے بچے بھی ہمارے ساتھ مل کر ان کی دیکھ بھال کرتے ہیں ۔ ہم سب ان کو چارہ کھلاتے اور گھمانے لے کر جاتے ہیں ۔

تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کے رزق میں اضافہ ہو گا ۔ وسائل میں بھی بہتری آئے گی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

تحفہ ملنا
انور جٹ، ملتان 

خواب : میں نے دیکھا کہ مجھے کسی نے ایک سفید بکری تحفے میں دی ہے اور میں اس کو اپنے دوستوں کو دکھا رہا ہوں پھر اس کے بعد دیکھتا ہوں کہ میں نے اس کا دودھ نکال کر مسجد بھجوا دیا ہے ۔ 

تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی زندگی میں کوئی خوشخبری آنے والی ہے ۔ رزق میں اضافہ ہو گا ۔ وسائل میں بھی بہتری آئے گی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

شدید بھوک لگنا
عابدہ خانم، میانوالی 

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ مجھے بہت شدید بھوک لگی ہے اور میں کچھ تلاش کر رہا ہوں ۔ اپنی امی کے کمرے سے مجھے کھجور اور آب زمزم کی ایک بوتل ملتی ہے تو میں اس کو پی کر بہت پرسکون ہو جاتا ہوں اور خوشی خوشی اپنے کمرے میں آ کر پڑھائی کرنے لگتا ہوں اور کھجوریں پلیٹ میں ڈال کر ساتھ رکھ لیتا ہوں ۔

تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کے رزق میں اضافہ ہو گا کاروبار میں وسعت ہو گی اور برکت بھی ۔ وسائل میں بھی بہتری آئے گی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں۔

بلی تلاش کرنا
آصف بھٹی، چنیوٹ 

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ہماری بلی چوری ہو گئی ہے اور ہم سارے گھر والے اس کو تلاش کر رہے ہیں اور محلے میں بھی سب کے گھروں کو چیک کر رہے ہیں مگر وہ کہیں بھی نظر نہیں آتی ۔ ہم سب بہت پریشان ہوتے ہیں اور ہر طرح سے کوشش کرتے ہیں کہ کسی طرح وہ مل جائے ۔ 

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی یا غم کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ یہ بھی ممکن ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی بیماری آ جائے جس کی وجہ سے آپ پریشان ہو سکتے ہیں ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ محفل مراقبہ میں بھی دعا کرا دی جائے گی ۔

بچھو کے بچے
دلبر حسین، لاہور

خواب : میں نے دیکھا کہ ہمارے گھر میں کہیں کوئی بچھو ہے ۔ شائد باتھ روم کے راستے وہ گھر آیا ہے کچھ اندازہ نہیں ہو سکا ۔ پہلے میرے بھائی نے اس کو دیکھا اور مارنے کی کوشش کی مگر وہ اس سے بچ کر کہیں چھپ گیا ہے پھر میرے ابو نے بچھو کے بہت سے چھوٹے چھوٹے بچے دیکھے جو سیڑھیوں کے ساتھ چل رہے تھے ۔ یہ دیکھ کر سب گھبرا جاتے ہیں اور ان کو مارنے کی کوشش کرتے ہیں مگر وہ سب ادھر ادھر سوراخوں میں گھس جاتے ہیں اور ملتے نہیں ۔ 

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی دشمن آپ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا جس سے آپ کو تکلیف اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحفیظ یااللہ کا ورد کیا کریں ۔ کوشش کریں کہ کچھ صدقہ و خیرات بھی کریں ۔ صبح بعد از فجر اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ 101 مرتبہ نصرمن اللہ و فتح قریب پڑھ کر اللہ تعالی سے دعا کریں کہ آپ کو دشمن کے شر سے محفوظ رکھے۔

تقریب میں آئو بھگت ہونا
انتظار علی، جھنگ

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں کہیں دعوت پہ مدعو ہوں اور وہاں بہت انواع و اقسام کے کھانے ہیں جن میں سے کئی میں نے پہلے شائد کھائے بھی نہیں ۔ میرے ساتھ جو سفید لباس میں بزرگ ہوتے ہیں وہ بھی مجھے بڑھ بڑھ کر کھانے پیش کر رہے ہیں اور میں خود کو بہت مغرور محسوس کر رہا ہوں ۔ 

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں۔

سیلاب جیسی صورتحال
لائبہ نعمان، مظفر آباد

خواب : میں نے دیکھا کہ ہمارے گھر کے پاس جو ندی ہے اس میں بہت زیادہ پانی آ گیا ہے اور وہ کناروں سے نکل کر قریبی گھروں میں داخل ہو رہا ہے ۔ ہم سوچتے ہیں کہ ادھر سے نقل مکانی کر جائیں کہیں ایسا نہ ہو کہ گھر میں بھی آ جائے اور بہت نقصان ہو جائے مگر ہم اس کے پار نہیں جا سکتے کیونکہ پانی کی سطح بہت بلند ہوتی ہے ، میری بہن یہ دیکھ کر رونے لگتی ہے کہ اب ہم نہیں بچ سکیں گے ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

لوگوں پر پانی پھینکنا
ظہیر احمد، گوجرانوالہ 

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اور میرے دوست راستے میں کھڑے ہیں اور گزرنے والے لوگوں پہ پانی بھر بھر کر غبارے پھینک رہے ہیں ۔ ہمیں بہت مزہ آ رہا تھا مگر ایک بزرگ جو شائد کسی چھت پہ کھڑے دیکھ رہے تھے وہ ہم کو بہت ڈانٹتے ہیں میں ان پہ ایک دم پانی پھینک کر بھاگ جاتا ہوں جس پہ وہ اور میرے کچھ دوست بھی بہت زیادہ ناراض ہوتے ہیں مگر میں اپنی طاقت کا مظاھرہ ان پہ کرنا چاہتا تھا ۔ مجھے براہ کرام اس خواب کی تعبیر بتا دیں ۔ 

تعبیر : یہ خواب ظاہر کرتا ہے کہ آپ کا دماغ بہت زیادہ دنیا داری میں لگا ہوا ہے ۔ اور زیادہ تر وقت پیسوں اور دنیا کے متعلق سوچتے ہوئے گزرتا ہے ۔ بہتر ہے کہ اس دنیا داری سے ذھن نکال کے اللہ کی طرف دھیان لگائیں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں ۔ رات کو سونے سے پہلے سیرت النبی کا مطالعہ کیا کریں جو کہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔ کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

سسرالیوں سے جھجھکنا
زیتون یوسف، فیصل آباد 

خواب : میں نے دیکھا کہ میرے سسرال میں ایک بہت بڑا تھال ہے جس میں بہت گلے سڑے تربوز کٹے پڑے ہیں میں اس کو دیکھ کر بہت پریشان ہوتی ہوں کہ یہ کیا بھیج دیا مجھ کو اب میرے سسرال والے مجھے بہت تنگ کریں گے۔ میں کوشش کرتی ہوں کہ اس کو کہیں چھپا دوں مگر باہر صحن میں میری ساس اور جٹھانی بیٹھی ہوتی ہیں اور میں باہر نہیں نکل سکتی ۔ پریشانی میں مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہا ہوتا کہ کیسے میں جان چھڑاوں اور سب کچھ چھپا دوں ۔ 

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نا کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے۔بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد ااستغفار کیا کریں۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ا پ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی ہر نماز کے بعد استغفار پریشانی یا غم کا سامنا میں نے دیکھا کہ ہمارے میں نے خواب دیکھا کہ کا سامنا ہو سکتا ہے میں نے دیکھا کہ ہم دعا کرا دی جائے گی محفل مراقبہ میں میں اضافہ ہو گا میں کوئی رکاوٹ معاملات میں پریشانی کا اس خواب سے بہت زیادہ پریشان ہو ا پ کے لئے کرتے ہیں ہوتے ہیں سے ا پ کی جاتے ہیں ہیں اور رہے ہیں سکتی ہے گھر میں رہا ہوں کوشش کر تلاش کر میں بھی ممکن ہے میں بہت اور میں ہوں اور کی کوشش بھی بہت اور بہت ا ئے گی میں کو ہوں کہ کہ میں کا بھی کر رہا رہا ہے ہے اور

پڑھیں:

’’سیما حیدر کو بے دخل نہ کریں‘‘ : راکھی ساونت کی دہائی

بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت ایک بار پھر خبروں میں آگئی ہیں، اور اس بار وہ کھل کر سیما حیدر کی حمایت میں سامنے آئی ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اپنی تازہ ویڈیو میں راکھی نے جذباتی انداز میں اپیل کی کہ سیما حیدر کو پاکستان واپس نہ بھیجا جائے کیونکہ اب وہ ’’بھارت کی بہو‘‘ بن چکی ہیں۔

راکھی ساونت نے اپنے بیان میں دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ سیما حیدر کا ماضی چاہے پاکستان سے جڑا ہو، لیکن آج وہ ایک ہندوستانی مرد کے بچے کی ماں ہے، اور یہاں شادی کرچکی ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Rakhi Sawant (@rakhisawant2511)

راکھی کے مطابق، کسی عورت کے ساتھ ایسا سلوک نہیں ہونا چاہیے کہ اسے زبردستی اپنے وطن واپس بھیجا جائے، خاص طور پر جب وہ نئی زندگی شروع کرچکی ہو۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر سیما نے یہاں شادی نہ کی ہوتی یا بچے کو جنم نہ دیا ہوتا تو شاید بات کچھ اور ہوتی، لیکن اب جب کہ اس نے ایک ہندوستانی خاندان میں اپنی جڑیں گاڑ دی ہیں، اسے نکالنا سراسر ظلم ہوگا۔ راکھی ساونت نے زور دے کر کہا کہ سیما اب مذہب بھی تبدیل کرچکی ہیں، وہ مسلمان سے ہندو بن گئی ہیں اور سچن نامی بھارتی نوجوان سے شادی رچائی ہے۔

اپنے مخصوص انداز میں راکھی نے کہا، ’’سیما کوئی فٹ بال نہیں ہے جسے لات مار کر باہر نکال دیا جائے، وہ ایک عورت ہے، ایک ماں ہے۔ انسانیت کے ناتے اس کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے۔‘‘

یاد رہے کہ سیما حیدر 2023 میں پاکستان سے اپنے چار بچوں کے ساتھ نیپال کے راستے بھارت پہنچی تھیں اور اتر پردیش کے رہائشی سچن کے عشق میں گرفتار ہو کر اس سے شادی کرلی تھی۔ رواں برس ان کے ہاں ایک بچے کی پیدائش بھی ہو چکی ہے۔

سیما حیدر کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے اور وہ پاکستان میں بھی شادی شدہ تھیں۔ تاہم بھارتی حکومت کے حالیہ اقدامات، جن میں پاکستانیوں کے ویزے منسوخ اور تین دن میں ملک چھوڑنے کے احکامات شامل ہیں، کے بعد سیما کی بے دخلی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • صہیونیوں کا خواب گریٹر اسرائیل، مسلمان خاموش رہے تو کوئی محفوظ نہیں رہےگا، حافظ نعیم الرحمان
  • بھارت نے کہا پانی بند کریں گے الٹا پانی کھول دیا، کھئیل داس کوہستانی
  • آج کا دن کیسا رہے گا؟
  • بھارت کی نئی چال! پاکستان کا ورلڈکپ کھیلنے کا خواب مشکل میں
  • سیما حیدر کو بے دخل نہ کریں‘‘ : راکھی ساونت کی دہائی
  • بھارتی خواب کی کوئی تعبیر نہیں، انوارالحق کاکڑ
  • ’’سیما حیدر کو بے دخل نہ کریں‘‘ : راکھی ساونت کی دہائی
  • خوابوں کی تکمیل میں جہد مسلسل کا کردار
  • غزہ پر مستقل قبضے کا اسرائیلی خواب