صہیونیوں کا خواب گریٹر اسرائیل، مسلمان خاموش رہے تو کوئی محفوظ نہیں رہےگا، حافظ نعیم الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ دنیا اسرائیل کے ارادے خطرناک ہیں، وہ گریٹر اسرائیل کے خواب دیکھ رہا ہے، مسلمان ممالک خاموش رہے تو کوئی بھی محفوظ نہیں رہےگا۔
لاہور میں قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حماس نے اسرائیل کو شکست فاش دی ہے، وہ مزاحمتی تنظیم کا مقابلہ نہیں کرسکتا اس لیے بمباری کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں جماعت اسلامی کے زیراہتمام اسلام آباد میں غزہ مارچ: پاکستان میں حماس کا دفتر کھولا جائے، حافظ نعیم کا مطالبہ
امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ دنیا میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے ماحول بنایا جارہا تھا، لیکن حماس نے اس منصوبے کو ناکام بنا دیا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ فلسطینی قبلہ اول کا تحفظ کررہے ہیں، او آئی سی کو چاہیے کہ غزہ کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہاکہ ہم اسرائیل اور اس کے سرپرست امریکا کو دہشتگرد سمجھتے ہیں، ہمارے حکمران امریکا سے ڈرتے ہیں اور اس کے سامنے جھکتے ہیں، ان کے اقتدار ک میوزیکل چیئر امریکا کی مرہون منت ہوتی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے گھر کردیا گیا، آج غزہ کے مسلمان سوال کررہے ہیں کہ کوئی ہماری مدد کو کیوں نہیں آتا۔
یہ بھی پڑھیں غزہ مظالم: شہباز شریف اور حافظ نعیم کا عالمی قوتوں کی خاموشی پر اظہار تشویش
انہوں نے مزید کہاکہ غزہ کے عوام نے پوری دنیا کے باضمیر انسانوں کو جگا دیا ہے، قائداعظم نے فرمایا تھا کہ پاکستان کبھی بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرےگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان غزہ قومی فلسطین کانفرنس گریٹر اسرائیل وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان قومی فلسطین کانفرنس گریٹر اسرائیل وی نیوز حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی نے کہاکہ
پڑھیں:
امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے خاتمے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں غلط اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ اطلاعات درست نہیں ہیں کہ ایران اور امریکا نے چند روز قبل ایک دوسرے سے بات چیت بند کردی ہے۔
ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور گفتگو کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اور آج بھی بات چیت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ان مذاکرات کا انجام کیا ہوگا، اس حوالے سے کوئی کچھ نہیں جانتا، تاہم ایران کو واضح پیغام دیا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کسی نہ کسی صورت ایک معاہدہ کیا جائے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران گزشتہ 47 برس سے اسی طرز پر معاملات چلا رہا ہے اور یہ صورتحال مزید جاری نہیں رہ سکتی۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی بدستور برقرار ہے، اور پاکستان دونوں ممالک میں معاہدہ کرانے کے لیے بھرپور سفارتکاری کررہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکا ایران مذاکرات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معاہدہ وی نیوز