بھارت کا سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کا بیان احمقانہ، ہر دھمکی اور ہر سازش کی بھرپور جواب دینے کےلئے تیار ہے،امیرمقام
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
سوات:وفاقی وزیر اور صوبائی صدر مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا امیر مقام نےکہاہےکہ بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنے کا بیان احمقانہ ہیں یہ ایک عالمی معاہدہ ہے اس کو یک طرفہ ختم نہیں کیا جاسکتا ،ہم انڈیا کی ہر دھمکی اور ہر سازش کی بھرپور جواب دینے کےلئے تیار ہے۔ سوات کے علاقے مٹہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیرمقام نے کہاکہ درجنوں خاندانوں کی پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت پر ان کو اور ان کے خاندان والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہو اور ان کو پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتا ہو ، مٹہ سوات سے آج تبدیلی کی جو ہوا چلی ہے انشاءاللہ یہ آگے پورے صوبے پھیل کر انقلاب لیکر آئے گی۔انہوں نے کہاکہ سوات میں گیس کی جو پائپ لائن آج موجود ہے یہ پاکستان مسلم لیگ ن کی مرہون منت ہے ،سوات میں گریڈ اسٹیشنز کا قیام بھی پاکستان مسلم لیگ ن کا کارنامہ ہے،امیر مقام نے کہاکہ مٹہ میں گریڈ اسٹیشن کے قیام کےلئے یہاں پر جو سیکشن فور لگا تھا وہ سابق وزیراعلیٰ نے ختم کیا تھا، خیبرپختونخوا اور سابق فاٹا کے عوام نے پہلے بھی پاکستان کی دفاع کےلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا اور اب بھی ہر پختون اپنے وطن کی دفاع کےلئے صف اول میں کھڑے ہوں گے،امیر مقام نے کہاکہ انڈیا کا بغیر تحقیق اور تفتیش کے پاکستان پر الزام لگانے کی شدید مذمت کرتے ہیں، پانچ اگست 2019 کو کشمیر کا جو اسٹیٹس تبدیل کیا ہم ان کو نہ مانے اور نہ مانیں گے۔انہوں نے کہاکہ انڈیا کی سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنے کا بیان احمقانہ ہیں یہ ایک عالمی معاہدہ ہے اس کو یک طرفہ ختم نہیں کیا جاسکتا، خیبرپختونخوا کے عوام اپنے فوج کےشانہ بہ شانہ کھڑے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ 28 مئی کو ایٹمی دھماکے کے کرنے والے آج بھی موجود ہے اور پاکستان فوج بھی موجود ہے ہم آپ کو اسی طرح جواب دینگے جس طرح 28 مئی کو آپ کے ایٹمی دھماکوں کا جواب دیا تھا، اگر آپ انسانیت کی بات کرتے ہیں کلبھوشن یادیو کی گرفتاری پر تو آپ لوگوں نے تو ایک لفظ بھی نہیں بولا،امیر مقام نے کہاکہ انڈیا نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں دہشتگردی میں ملوث پایا گیا ہے، یہ ہم پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں کہ پاکستانی حکومت اور عوام کشمیر کی حمایت سے دستبردار ہو جائے ہم کل بھی کشمیریوں کیساتھ کھڑے تھے آج بھی کھڑے ہیں اور کل بھی کھڑے رہینگے۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی پارٹی کی آج بھی پاکستان میں حکومت ہے ہم انڈیا کی ہر دھمکی اور ہر سازش کی بھرپور جواب دینے کےلئے تیار ہے،امیر مقام نے کہاکہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا ملک کی تباہی کا ہے اب عوام جان گئے ہیں اور محسوس کررہے ہیں کہ پاکستان کی ترقی کرنے والے کون ہے اور اس کو پیچھے لیکر بربادی کی طرف لے جانے والے کون ہے،انہوں نے کہاکہ سوات۔ہمارے صوبے کے جوان بھی اس صوبے پر بارہ سال حکومت کرنے والوں کی حقیقت کو جان گئے ہیں وہ اب پاکستان مسلم لیگ ن کیطرف آرہے ہیں،امیر مقام نے کہاکہ دیوالیہ پن کا شکار ملکی معیشت ایک سال میں شہباز شریف کی قیادت میں ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے مہنگائی کی شرح 40 فیصد سے کم ہوکر 1.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستان مسلم لیگ ن امیر مقام نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ ہے امیر
پڑھیں:
یومِ آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ
ویب ڈیسک : سندھ حکومت نے یومِ آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس میں آئندہ ماہ یومِ آزادی اور ’معرکۂ حق‘ کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ 14 اگست اور معرکۂ حق کی مناسبت سے تقریبات سندھ حکومت کے وژن کا عکاس ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال یومِ آزادی حب الوطنی، قربانی، یکجہتی اور سچائی کے پیغام کے طور پر منائی جائے گی۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری