سکھوں کی عالمی تنظیم تحریک خالصتان کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے اقلیتوں بالخصوص سکھوں پر مظالم سب پر عیاں ہیں۔

رہنما تحریکِ خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ ہم پاکستانی عوام کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ یہ نہ تو 1965 ہے نہ 1971 یہ 2025 ہے۔

یہ بھی پڑھیں سکھ سپاہی بھارتی فوجی پاکستان کے خلاف مودی کی جنگ کا حصہ نہ بنیں، گرپتونت سنگھ

گرپتونت سنگھ پنوں نے کہاکہ ہم بھارتی فوج کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے، پاکستان کا نام ہی پاک ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم 2 کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت کی اتنی ہمت نہیں کہ وہ پاکستان پر حملہ کرے۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے کہاکہ ہماری روایت ہے نہ ہم نے کبھی پہلے حملہ کیا ہے نہ پہلے حملہ کریں گے، جس نے بھی حملہ کیا پھر وہ بچا نہیں، چاہے اندرا گاندھی ہو، نریندر مودی یا امیت شاہ ہو۔

انہوں نے کہاکہ ہم نریندر مودی، اجیت ڈول، امیت شاہ اور جے شنکر کو عالمی قوانین کے تحت کٹہرے میں کھڑا کریں گے، پہلگام میں جو ہوا انہوں نے اپنے ہی ہندوؤں کو خود مار دیا، اس حملے کا مقصد راج نیتی اور ووٹ کا حصول ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل سکھ فارجسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ نے بھاتی فوج میں موجود تمام سکھ سپاہیوں و افسران سے کہا تھا کہ وہ نریندر مودی کے مذموم مقاصد پورے کرنے کے لیے اس کی پاکستان کے خلاف جنگ کا حصہ نہ بنیں۔

گرپتونت سنگھ کون ہیں؟

واضح رہے کہ پیشے کے اعتبار سے وکیل گرو پتونت سنگھ کے والد مہندر سنگھ پنجاب مارکیٹنگ بورڈ کے سیکریٹری تھے۔

سنہ1990 کی دہائی میں انہوں نے پنجاب یونیورسٹی، چندی گڑھ سے قانون کی تعلیم حاصل کی۔ وہ کالج کے زمانے سے ہی طلبا سیاست میں سرگرم ہو گئے تھے۔

سنہ 1990 کی دہائی میں ان کے خلاف امرتسر، لدھیانہ، پٹیالہ اور چندی گڑھ کے شہروں میں واقع تھانوں میں قتل کے مقدمات درج کروائے گئے جو ان کے مطابق سب کے سب جھوٹے ہیں۔

اس کے بعد گرپتونت سنگھ سنہ 92-1991 میں امریکا چلے گئے جہاں انہوں نے کنیٹیکٹ یونیورسٹی میں داخلہ لیا اور فنانس میں ایم بی اے اور نیویارک یونیورسٹی سے قانون میں ماسٹرز کیا۔ وہاں اعلیٰ تعلیم مکمل کرنے کے بعد، انہوں نے سنہ 2014 تک نیویارک میں وال اسٹریٹ میں سسٹم اینالسٹ کے طور پر کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں ’بی جے پی نے مجھے مارنے پر انعام رکھا ہے‘،گرپتونت سنگھ پنوں کا امریکی نائب صدر کو خط

انہوں نے سنہ 2007 میں سکھ فار جسٹس نامی تنظیم کی بنیاد رکھی اور ان کا مشن بھارت سے علیحدگی اور سکھوں کے لیے ایک الگ ملک خالصتان کا قیام ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اظہار یکجہتی بھارتی فوج پاک بھارت کشیدگی پاک فوج پاکستان بھارت جنگ سکھ رہنما سکھ فار جسٹس عالمی تنظیم گرپتونت سنگھ وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اظہار یکجہتی بھارتی فوج پاک بھارت کشیدگی پاک فوج پاکستان بھارت جنگ سکھ رہنما سکھ فار جسٹس عالمی تنظیم گرپتونت سنگھ وی نیوز گرپتونت سنگھ پنوں نے نے کہاکہ ہم بھارتی فوج پاکستان کے انہوں نے کے ساتھ

پڑھیں:

ریڈیو پاکستان حملہ کیس،عدالت کااہم رہنما سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم

انسداد دہشتگردی عدالت پشاور نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان کی عمارت پر حملےکے کیس میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیریئنز کے ایم پی اے ارباب وسیم کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

9 مئی کو ریڈیو پاکستان کی عمارت پر حملےکے کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ولی محمد خان نے کی۔

سماعت میں پراسیکیوشن حکام نے کہا کہ ملزمان نے9 مئی کو ریڈیو پاکستان کی عمارت پر حملہ کیا تھا، ملزمان نے عمارت میں آگ لگائی تھی، ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ٹرائل شروع کیا گیا۔

پراسیکیوشن نے کہا کہ ٹرائل میں نامزد ملزمان پیش نہیں ہو رہے ہیں، اس پر عدالت نے ایم پی اے ارباب وسیم سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرکے اگلی سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا۔

متعلقہ مضامین

  • ہم 2 کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، گرپتونت سنگھ پنوں کا اعلان
  • سکھ لیڈر کا پاکستان بھارت کشیدگی کے دوران بڑا بیان
  • کٹاس راج میں اقلیتی یوتھ کنونشن: کھیل داس کوہستانی اور رمیش سنگھ اروڑا کی بھارت پر کڑی تنقید
  • انڈین آرمی کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دینگے، سکھ رہنما
  • 2 کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ ہیں، بھارت کی ہمت نہیں حملہ کرے، رہنما تحریکِ خالصتان
  • 2 کروڑ سکھ پاکستان کیساتھ ہیں، انڈین آرمی کو پنجاب سے گزر کر حملہ نہیں کرنے دینگے، گرپتونت سنگھ
  • بھارت نے جارحیت کی تو قوم کا ہر فرد سپاہی بن کر لڑےگا، مولانا فضل الرحمان
  • ریڈیو پاکستان حملہ کیس،عدالت کااہم رہنما سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم
  • سکھ سپاہی بھارتی فوجی پاکستان کے خلاف مودی کی جنگ کا حصہ نہ بنیں، گرپتونت سنگھ