دنیا کے امیر ترین بھکاری کا اعزاز بھارت کے شہر ممبئی کے رہائشی بھارت جین کو حاصل ہے۔
بھارت جین کی کہانی روایتی تصورات کو چیلنج کرتی ہے اور ثابت کرتی ہے کہ محنت، مستقل مزاجی، اور مالی سمجھ بوجھ کے ذریعے غیر متوقع کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔
54 سالہ بھارت جین کا تعلق بھارتی شہر ممبئی سے ہے جو کہ پیشہ کے لحاظ سے پچھلے 40 سالوں سے بھیک مانگتے آرہے ہیں۔
اس بھیک مانگنے سے روزانہ ان کی آمدنی تقریباً 2,000 سے 2,500 بھارتی روپے یعنی 8200 پاکستانی روپے ہوتی تھی۔ اس طرح ان کی ماہانہ آمدنی 60,000 سے 75,000 بھارتی روپے بن جاتی تھی۔
بھارت جین نے اپنی آمدنی کو سمجھداری سے استعمال کرتے ہوئے سرمایہ کاری کی۔ ممبئی میں دو فلیٹس، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 1.
اس کے علاوہ انہوں نے دو دکانیں بھی کرائے پر چڑھائیں جن سے ماہانہ 30,000 کرایہ حاصل ہوتا ہے۔
بھارت جین ایک شادی شدہ شخص ہیں اور ان کے دو بیٹے بھی ہیں جو مہنگے اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں۔ اسکے علاوہ ان کے والد، اور بھائی ہیں۔ اگرچہ ان کے اہل خانہ چاہتے ہیں کہ وہ بھیک مانگنا چھوڑ دیں، لیکن وہ اس کام کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارت جین
پڑھیں:
مشاہد حسین سید کا پاکستان کو بھارت کے ساتھ نہ کھیلنے کا مشورہ
ویب ڈیسک: پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے پاکستان کو بھارت کے ساتھ کرکٹ نہ کھیلنے کا مشورہ دیدیا۔
ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیلنی چاہیے، بھارت پاکستان کے وجود سے خوش نہیں ، وہ پاکستان سے نفرت کرتا ہے اور بھارت ہمارے ساتھ کرکٹ کھیل کر ہماری ہی بے عزتی کرتا ہے، اس سے بہتر ہے کہ ہم بھارت کیساتھ کرکٹ نہ کھیلیں۔
رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالنے کی درخواست، جواب طلب
مشاہد حسین نے کہا کہ بھارتی ہم سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں، وہ پاکستان آنے سے انکار کردیتے ہیں، بھارت پاکستان کی نفرت میں اس حد تک گرچکا ہے کہ 2 سال قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو آگے نہ آنے دینے کیلئے شکست کھائی لہٰذا ہمیں بھی ایسی ٹیم کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیلنی چاہیے ۔
چیئرمین پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ نے مزید کہا کہ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے جیت کو بھارتی فوج اور پہلگام واقعے کے متاثرین کے نام کیا، بھارت خود دہشتگرد ہے جس نے جارحیت کی اور جواب میں پاکستان نے اس کی پھینٹی لگائی اب بھارت اسی شکست کو پروپیگنڈا کیلئے استعمال کررہا ہے۔
ٹریفک قوانین سخت، گاڑیاں وموٹرسائیکلیں نیلام ہوں گی