بھارت نے پاکستان مینز ہاکی ٹیم کو ایشیاکپ 2025 کیلئے ویزا دینے سے انکار کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مینز ہاکی ایشیاکپ رواں برس  اگست اور ستمبر میں بھارت کے شہر راجگیر میں شیڈول ہے، یہ ٹورنامنٹ 2026 ہاکی ورلڈکپ کی کوالیفکیشن کا اہم ذریعہ تھا۔

پہلگام واقعہ کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی سفارتی کشیدگی کے بعد یہ اقدام سامنے آیا ہے، ایشین ہاکی فیڈریشن (اے ایچ ایف) نے ابھی تک اس صورتحال پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے تاہم بھارتی حکام اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔

مزید پڑھیں: ایشیا اور جونیئر ہاکی ورلڈ کپ؛ پاکستان ٹیم کی بھارت روانگی حکومتی اجازت سے مشروط

ادھر پاکستان نے ابتک ٹورنامنٹ کے شیڈول سے متعلق شکایت درج نہیں کروائی ہے، اگر پاکستان درست انداز میں موقف پیش کرنے میں کامیاب رہا تو ہوسکتا ہے ایونٹ کو نیوٹرل وینیو پر شیڈول کروایا جائے۔

مزید پڑھیں: ایشیا ہاکی کپ کے میزبان کا باقاعدہ طور پر اعلان، پاکستانی ٹیم بھی مدعو

تین بار ایشیا کپ ٹائٹل جیتنے والی پاکستانی ٹیم کا ریکارڈ نہایتی شاندار رہا ہے، مینز ہاکی ٹیم نے 12 ایونٹس میں سے 11 میں شرکت کی ہے جو کسی بھی ٹیم سے زیادہ ہیں۔

مزید پڑھیں: رواں برس شیڈول اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نظر انداز

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے ویزا نہ دینے کے معاملے پر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے تاحال کوئی موقف نہیں دیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

“ورلڈکپ؛ پاکستان ویمن ٹیم کو بھارت کے گروپ میں شامل نہ کیا جائے”

پہلگام واقعہ کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) ویمنز ورلڈکپ 2025 پاکستان ویمن ٹیم اپنے گروپ میں شامل کرنے سے گھبرانے لگا۔

کرک بز کی رپورٹ کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد پاکستان ویمنز ٹیم کی ورلڈکپ 2025 میں کوالیفکیشن نے بھارت کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) میگا ایونٹ کیلئے پاکستان اور ہندوستان کی ٹیموں کو ایک گروپ میں شامل نہ کرنے کیلئے آئی سی سی کو خط لکھ سکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں برس مینز مقابلوں کا کوئی بڑا ایونٹ شیڈول نہیں ہے تاہم 2025 میں ویمنز کا ون ڈے ورلڈکپ ستمبر اکتوبر میں ہندوستان میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان نے میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے اور گرین شرٹس اپنے تمام مقابلے نیوٹرل وینیو پر کھیلے گی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پہلگام واقعہ کے بعد موقف اپنایا ہے کہ ہماری حکومت جو کہے گی، ہم وہی کریں گے، پاکستان سے کرکٹ تعلقات کے درمیان حکومتی ہدایات کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ ہم پہلگام واقعہ کے متاثرین کے ساتھ ہیں، پاکستان کیساتھ دوطرفہ سیریز نہیں کھیلیں گے لیکن آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کیخلاف ہماری ٹیم میدان میں اُترے گی۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • آئی پی ایل ٹیم لیگ چھوڑ کر مالدیپ روانہ ہوگئی، مگر کیوں؟
  • “ہمیں بھارت میں کھیلنے کا کوئی شوق نہیں”
  • ہمیں بھارت میں کھیلنے کا کوئی شوق نہیں
  • پاکستان ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن ایشیا 2 کا نائب صدر منتخب
  • بھارتی خواب کی کوئی تعبیر نہیں، انوارالحق کاکڑ
  • سری لنکن کرکٹر ہنی مون چھوڑ کر آئی پی ایل کھیلنے پہنچ گئے
  • پاک بھارت ٹیموں کو الگ گروپس میں رکھنے کی قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں
  • “ورلڈکپ؛ پاکستان ویمن ٹیم کو بھارت کے گروپ میں شامل نہ کیا جائے”
  • ورلڈکپ؛ پاکستان ویمن ٹیم کو بھارت کے گروپ میں شامل نہ کیا جائے