بھارت مسخرا پن چھوڑے اور اپنے عوام کو جواب دے، حنیف عباسی
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بھارت مسخرا پن چھوڑے اور پہلگام واقعے پر اپنے عوام کو جواب دے کہ دہشت گردی کیسے ہوئی؟
میڈیا سے گفتگو میں حنیف عباسی نے کہا کہ کوئی بھی مس ایڈونچر بھارت کے گلے پڑجائے گا، ہمارے سپہ سالار کہہ چکے ہیں پاکستان کا پانی کا بند ہوا تو سانس بند کردیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پانی بند کریں تو جنگ کےلیے تیار رہیں۔ یہ بابر، غوری اور غزنوی میزائل ہم نے چوکوں میں سجانے کےلیے نہیں رکھے، میں بطور وفاقی وزیر اور ذمہ داری سے بھارت کو جواب دے رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کونسل نے پوری قوم کی ترجمانی کی ہے، قومی قیادت نے کہا ہے کہ پانی بند کرنا جنگ کی علامت سمجھا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بھارت سرحد عبور کرنے کا سوچے بھی نا، انڈیا نے مہم جوئی کی تو پوری قوم یک جان ہو کر لڑے گی، فضائی حدود بند ہوئی تو نریندر مودی کی چیخیں نکل گئی ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کے تمام ریلوے اسٹیشنز پر فرنٹ ڈیسک قائم کیے ہیں، ہم نے ریلوے کو پاک فوج کے ڈسپوزل پر چھوڑا ہے۔
حنیف عباسی نے کہا کہ پاک افواج کو جہاں ضرورت ہو ریلوے کو استعمال کرسکتے ہیں، ہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، فوج کے شانہ بہ شانہ لڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایک ذمہ دار ملک ہیں، ہم نے اپنے ایٹمی اثاثے سنبھال کے رکھے ہیں، ہمارے سو اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن پاکستان کی سلامتی پر کوئی اختلاف نہیں۔
وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ملک ہے، پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کے پیچھے مودی سرکار ہے، جعفر ایکسپریس واقعہ کے بعد ہم نے انڈیا کا ایک اور دہشت گرد پکڑا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے وزیر خارجہ مختلف ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں، ہم نے سفارتکاری کے ساتھ ساتھ سرحدوں کی حفاظت کا انتظام بھی کیا۔
حنیف عباسی نے کہا کہ بلاول بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے قومی یکجہتی کا پیغام دیا، کچھ ناعاقبت اندیش ابھی بھی دشمن کے بیانیہ کی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعہ کے فوراً بعد ایف آئی آر کی گئی جو فالس فلیگ آپریشن کا ثبوت ہے، پہلگام کے پیچھے بھارت کے مذموم عزائم ہیں، سوال ہے کہ 8 لاکھ فوج کی موجودگی میں دہشت گرد کہاں سے آسکتے ہیں؟
وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارتی میڈیا جوکر میڈیا ہے، نریندر مودی کے اسکرپٹ پر چل رہا ہے، بھارتی حکومت مسخرا پن چھوڑ کر پہلگام پر اپنے عوام کو جواب دے کہ یہ کیسے ہوا؟
اُن کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام بھی نریندر مودی سے زیادہ ہوشیار ہیں، پہلگام تو بھارت کا بہانہ تھا اصل نشانہ تو سندھ طاس معاہدہ تھا، جسے وہ ختم کرنا چاہتا ہے۔
حنیف عباسی نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ سیاسی فائدے کےلیے فالس فلیگ آپریشن کیے ہیں، پلوامہ ڈراما رچا کر بھارت نے حملہ کیا پھر اپنے پائلٹ کو چھڑانے کےلیے منتیں کرنے لگا۔
انہوں نے کہا کہ گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام مودی نے کیا، سکھوں اور دیگر اقلیتوں کا قتل عام ہندوستان کر رہا ہے، بھارت نے کینیڈا میں سرکاری سرپرستی میں ایک سکھ رہنما کا قتل کیا۔
وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک لاکھ کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے، ہندوستان اپنے لوگوں کو کشمیر میں بسانا چاہتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں سے جائیدادیں چھینی جارہی ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ 15 سو سے زائد کشمیری طلباء کو مختلف یونیورسٹیز سے اٹھایا گیا ہے، ہندوستان اب کشمیریوں کا جعلی مقابلہ کر کے دنیا کو گمراہ کرے گا۔
حنیف عباسی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں پاکستانی جانیں دے چکے ہیں، پاکستان کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار ہے، ہم نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: حنیف عباسی نے کہا کہ ا ن کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ کہا کہ بھارت وفاقی وزیر کو جواب دے
پڑھیں:
وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائےگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ بجٹ سے پہلے کوئی قانون سازی نہیں ہورہی۔
واضح رہے کہ قبل ازیں قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون کو طلب کیا گیا تھا، تاہم آج قومی اقتصادی کونسل کا 3 جون کو ہونے والا اجلاس اچانک ملتوی کردیا گیا تھا، جس کے بعد واضح ہوگیا تھا کہ 5 جون کو بجٹ پیش نہیں ہوگا۔
قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ حکومت بجٹ سے قبل کوئی اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے، تاہم طارق فضل چوہدری نے ایسی خبروں کی تردید کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews تاریخ کا اعلان طارق فضل چوہدری وفاقی بجٹ وی نیوز