لاہور(اوصاف نیوز)پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے 2 میچ ری شیڈول کر دیئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق یکم مئی کو ملتان میں شیڈول کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا مقابلہ اب لاہور میں ہو گا۔ میچ ری شیڈول ہونے سے قذافی اسٹیڈیم یکم مئی کو ڈبل ہیڈر کی میزبانی کرے گا۔

کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا مقابلہ سہ پہر 3 بجے ہو گا جب کہ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ رات 8 بجے ہو گا۔

10مئی کو کوئٹہ اور ملتان کا مقابلہ بھی ایک دن آگے بڑھا دیا گیا ہے۔ میچز ری شیڈول کا فیصلہ ہیٹ ویو کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
پہلگام حملے کے بعد سرحد پر چھوٹے ہتھیاروں سے گولہ باری کا سلسلہ جاری

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اور ملتان کا مقابلہ ری شیڈول

پڑھیں:

لاہور اور کراچی ریلوے سٹیشن پر برقی سیڑھیوں کی تنصیب شروع

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء) پاکستان ریلویز نے بارہ کروڑ روپے کی لاگت سے لاہور اور کراچی ریلوے اسٹیشن پر برقی سیڑھیوں کی تنصیب کا کام شروع کردیا۔پہلے مرحلے میں لاہور ریلوے اسٹیشن پھر کراچی ریلوے اسٹیشن پر برقی سیڑھیاں لگائی جائیں گی۔ لاہور ریلوے اسٹیشن پر پلیٹ فارم نمبر چار اور دو پر مسافروں کے آنے اور جانے کے لیے چھ کروڑ روپے کی لاگت سے جدید برقی سیڑھیوں کی تنصیب کا کام مکمل ہونے کے قریب پہنچ گیا۔

لاہورکا تاریخی ریلوے اسٹیشن سال 1859برطانوی دور حکومت میں بنایا گیا تھا، لاہور سے تقریباً 40سے 50ڈائون اور اپ مسافر اور مال بردار ٹرینیں پورے ملک میں روانہ ہوتی ہیں جن کے ذریعے روزانہ ہزاروں مسافر سفر کرتے ہیں، ان مسافروں کو اپنا بھاری بھرکم سامان کے ساتھ سیڑھیاں چڑھنا اور اترنا بہت مشکل ہوتا تھا۔

(جاری ہے)

ان مشکلات کو حل کرنے کے لیے ریلوے انتظامیہ نے برقی سیڑھیوں کا انتظام کیا ہے جس کا کام مکمل ہوتے ہی رواں ماہ ہی ان برقی سیڑھیوں کو مسافروں کے لیے کھول دیا جائے گا، مسافر بڑی آسانی کے ساتھ ان برقی سیڑھیوں کے ذریعے اپنی متعلقہ ٹرینوں میں سوار ہو کر آ اور جا سکیں گے۔

سب سے زیادہ فائدہ جہاں مسافروں کو ہے وہیں ریلوے اسٹیشن پر دو وقت کی روٹی کمانے والے سیکڑوں قلیوں کو بھی فائدہ ہوگا جو بھاری بھرکم سامان کے ساتھ سیڑھیاں چڑھتے اور اترتے تھے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ برقی سیڑھیاں لاہور کے بعد کراچی پھر ملتان اس کے بعد راولپنڈی پشاور سمیت دیگر ریلوے اسٹیشن پر بھی لگائی جائیں گی، ان برقی سیڑھیوں پر مجموعی طور پر بارہ کروڑ روپے لاگت آئے گی، لاہور کے بعد کراچی ریلوے اسٹیشن پر یہ کام رواں ماہ ہی شروع کر دیا جائے گا تاکہ مسافروں کو سہولیات فراہم ہو سکے۔

اس کے علاوہ مسافروں کو بیٹھنے کے لیے آرام دہ ویٹنگ ایریا کا بھی بندوبست کیا جا رہا ہے تاکہ جن کی ٹرینیں لیٹ ہو جاتی ہیں یا جن کو لینے کے لیے عزیز و اقارب آتے ہیں وہ آرام سے انتظار گاہ میں انتظار کر سکیں۔ریلوے مسافروں نے برقی سیڑھیوں کی تنصیب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کام بہت پہلے ہوجانا چاہئے تھا، ریلوے میں اور بھی بہت ساری سہولیات فراہم کی جا سکتی ہیں۔ ریل کی بوگیوں کی صفائی سے لے کر جہاں آرام گاہ ہے وہاں پر بھی صفائی سے لے کر واش روم تک کو بھی صاف ستھرا رکھنا چاہئے۔وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ 25 جون کو لاہور ریلوے اسٹیشن پر نصب کی جانے والی برقی سیڑھیوں کو آپریشنل کر دیا جائے گا جس سے لاکھوں مسافروں کو سہولیات میسر ائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں گرمی زوروں پر، لاہور اور پنڈی میں گرمی کی شدت ملتان سے بھی زیادہ
  • ایشیاکپ 2025؛ بھارت کی جگہ ایونٹ کا میزبان کون ہوگا؟
  • کراچی، گلستان جوہر میں پولیس مقابلہ، دو ڈکیت ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
  • لاہور اور کراچی ریلوے سٹیشن پر برقی سیڑھیوں کی تنصیب شروع
  • امامیہ فائونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام سالانہ غدیر کانفرنس 19جون کو ملتان میں منعقد ہوگی 
  •  ملکی دفاع کے لیے ہم افواج پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، فاروق خان سعیدی 
  • لاہور اور کراچی ریلوے اسٹیشن پر برقی سیڑھیوں کی تنصیب شروع
  • کراچی، کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، تین زخمی ڈاکو گرفتار
  • نئے عمرہ سیزن کا آج سے آغاز، سعودی عرب میں داخلہ یکم محرم سے ہو گا
  • قائد اعظم کے بعد پاکستان میں بانی پی ٹی آئی جیسا مقبول لیڈر پیدا نہیں ہوا، چوہدری پرویز الہٰی