اہل سنت تنظیمات اور حکومت میں اہم معاملات طے
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
اسلام آباد: حکومت اور تنظیمات اہلِ سنت پاکستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اہم نکات پر اتفاق طے پایا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورت کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں تنظیمات اہلِ سنت کے وفد کی قیادت پیرزادہ محمد امین قادری نے کی جب کہ وفد میں ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر الوری، پیر میاں عبد الخالق قادری، ڈاکٹر میر آصف اکبر اور ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان شامل تھے۔
مذاکرات کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں سیل کی گئی تمام مساجد کو فوری طور پر کھولا جائے گا اور آئندہ کسی مسجد کو سیل نہیں کیا جائے گا۔ اسی طرح ڈی جی آر ای سے رجسٹرڈ تمام مدارس کو بھی فوری طور پر کھولنے پر اتفاق ہوا۔
دونوں فریقوں نے بے گناہ کارکنان کی رہائی پر بھی اتفاق کیا۔ اس ضمن میں تنظیمات اہلِ سنت نے حکومت کو ان افراد کی فہرست فراہم کرنے کا عندیہ دیا ہے جنہیں بلا جواز حراست میں لیا گیا تھا۔
تنظیمات اہلِ سنت نے ملک میں امن و امان کے قیام اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔
علاوہ ازیں یہ بھی طے پایا کہ مذہبی اور قومی معاملات پر باہمی مشاورت کا سلسلہ مستقبل میں بھی برقرار رکھا جائے گا۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: تنظیمات اہل
پڑھیں:
پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی کی تاریخ تبدیل
ویب ڈیسک : قومی ایئرلائن کی نجکاری کے لیے بولی کی تاریخ 30 اکتوبر سے تبدیل کر کے 17 نومبر کر دی گئی۔
چارکنسورشیم عارف حبیب لمیٹڈ،فوجی فرٹیلائزرکمپنی ،ایئربلواورلکی گروپ قومی ایئرلائن کی خریداری کی دوڑ میں شامل ہیں ۔ قومی ائرلائن کی نجکاری آئندہ ماہ حتمی مرحلے تک پہنچےکی توقع ہے ۔ کنسورشیم نےحکومت سےطےکردہ شرائط و ضوابط میں نرمی کی درخواست بھی کی ۔
خواہشمند کمپنیوں نے حکومت سے درخواست کی کہ نجکاری کے بعد قومی ایئرلائن کا نام تبدیل نہیں کیا جائے اور نہ ہی طیاروں سے قومی پرچم ہٹایا جائے اور ائیرلائن کی ملکیت پاکستانی شہریوں کے پاس رہے، خواہشمند کمپنیوں نے حکومت سے درخواست کی کہ غیرملکی فرد یا ادارے کو اکثریتی شیئر ہولڈر نیلامی کے عمل میں حصہ لینےکی اجازت نہیں دی جائے ۔ حکومت قومی ایئرلائن کے اکیاون تا سو فیصد شیئرز فروخت کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔
خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے تحقیق میں مدگار ثابت ہوگا؛ وزیراعظم