نجکاری کے بعد قومی ایئرلائن کا نام تبدیل نہیں کیا جائے اور طیاروں سے قومی پرچم بھی نہیں ہٹایا جائے گا۔ ایئر لائن کی ملکیت پاکستانی شہریوں کے پاس ہی رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ قومی انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کیلئے بولی دینے کی نئی تاریخ سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی ائیر لائن کی نجکاری کیلئے بولی کی تاریخ 30 اکتوبر سے تبدیل کرکے 17 نومبر کر دی گئی، چار کنسورشیم نے قومی ایئر لائن نجکاری کے بولی کے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔ قومی ایئر لائن کی نجکاری آئندہ ماہ حتمی مرحلے تک پہنچے کی توقع ہے۔ کنسورشیم نے حکومت سے طے کردہ شرائط و ضوابط میں نرمی کی درخواست کر دی، نجکاری کے بعد قومی ایئرلائن کا نام تبدیل نہیں کیا جائے اور طیاروں سے قومی پرچم بھی نہیں ہٹایا جائے گا۔ ایئر لائن کی ملکیت پاکستانی شہریوں کے پاس ہی رہے گی، غیر ملکی فرد یا ادارے کو اکثریتی شیئر ہولڈر نیلامی کے عمل میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ حکومت قومی ایئر لائن کے 51 تا 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے منصوبہ رکھتی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کی نجکاری قومی ایئر ایئر لائن لائن کی

پڑھیں:

قومی ائیر لائن کی نجکاری: ریٹائرڈ ملازمین کے میڈیکل پر لیبر یونینز اور ہولڈنگ کمپنی میں ڈیڈلاک برقرار

قومی ائیر لائن کی نجکاری کے حوالے سے   ریٹائرڈ ملازمین کے میڈیکل پر لیبر یونینز اور ہولڈنگ کمپنی میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اسلام آباد میں ہولڈنگ کمپنی، نجکاری کمیشن، اسٹیٹ لائف اور ریٹائرڈ ملازمین کا اجلاس ہوا جس میں قومی ائیر لائن کی نجکاری کے بعد ریٹائر ملازمین کی پنشن اور میڈیکل کے معاملے پر غور کیا گیا۔ذرائع کا بتاناہے کہ ریٹائرڈ ملازمین کےمیڈیکل کے معاملے پر ملازمین تنظیموں اور ہولڈنگ کمپنی میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی نے ریٹائرڈملازمین کو انشورنس کمپنی سے میڈیکل دلانےکی پیشکش کی جس پر  ملازمین نے انشورنس کمپنی کی میڈیکل سہولیات پر تحریری پیشکش مانگ لی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ائیرلائن ریٹائرڈ ملازمین کے میڈیکل کے علاوہ پنشن کا معاملہ بھی زیر غور آیا جبکہ ہولڈنگ کمپنی نے ریٹائرڈ ملازمین کے نمائندوں سے آئندہ اجلاس تک مہلت طلب کرلی۔ ذرائع کے مطابق معاملہ حل نہ ہونے پر نجکاری کے لیے بولی کی تاریخ 30 اکتوبر سےبڑھا کر17نومبرکی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی کی تاریخ تبدیل، 30اکتوبر کی جگہ17نومبر کو ہو گی
  • قومی ائیر لائن کی نجکاری، ریٹائرڈ ملازمین کے میڈیکل پر لیبر یونینز اور ہولڈنگ کمپنی میں ڈیڈلاک برقرار
  • پی آئی اے کی نجکاری کی نئی تاریخ مقرر، بولی 17 نومبر کو لگے گی
  • قومی ائیر لائن کی نجکاری: ریٹائرڈ ملازمین کے میڈیکل پر لیبر یونینز اور ہولڈنگ کمپنی میں ڈیڈلاک برقرار
  • پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر اہم پیش رفت
  • قومی ایئر لائن کی نجکاری اگلے ماہ مکمل ہونے کی توقع ہے، سیکریٹری دفاع
  • کراچی سے مسقط جانے والی پی آئی اے کی پرواز کی ایمرجنسی واپسی
  • فنی خرابی پر قومی ایئرلائن کی پرواز درمیان راستے سے واپس آگئی
  • فنی خرابی پر قومی ایئر کی پرواز درمیان راستے سے واپس آگئی