پنجاب حکومت کاغیر قانونی رہائشیوں کیخلاف سخت اقدامات کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(مانیٹر نگ ڈ یسک )پنجاب کی حکومت نے صوبے میں ڈالا کلچر، بدمعاشی اور مافیا کلچر کو کسی صورت برداشت نہ کرنے کا عزم کرتے ہوئے ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والے انتہا پسندوں، غیرقانونی رہائیشیوں کے خلاف سخت کارروائیوں کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان پر مسلسل تیسرا غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب حکومت کی ریاستی رٹ اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کے لیے غیرمعمولی اور تاریخی فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں لائوڈ اسپیکر ایکٹ کا نفاذ لازمی اور مزید سخت کیا جائے گا، ہر ضلعے میں وسل بلور سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔حکومت پنجاب نے انتہا پسند جماعت اور غیر قانونی مقیم انٹرنیشنل شہریوں کے خلاف پنجاب پولیس ہیلپ لائن 15 میں خصوصی سیل قائم کر دیا اور کہا گیا کہ پنجاب کے عوام انتہا پسند جماعت اور غیرقانونی تارکین وطن کی اطلاع کے لیے فوراً 15 پر کال کریں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ون ڈش، لاؤڈ سپیکر کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ، پابندی یقینی بنائی جائے: وزیراعلیٰ پنجاب
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ون ڈش اور لاؤڈ سپیکر کے غیر ضروری استعمال کی خلاف ورزی پر صوبے بھر میں کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ون ڈش کی پابندی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ یشادیوں اور تقریبات میں بلند آہنگ میوزک پر سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ قوالی نائٹ اور دیگر تقریبات میں لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔ شادی ہال کی طرح فارم ہاؤس اور گراؤنڈز میں بھی لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر پابندی کے لئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ فارم ہاؤس اور گراؤنڈز میں بھی ون ڈش پر پابندی یقینی بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ میرج ہال کے لئے مقررہ اوقات کار کی پابندی کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ ون ڈش اور لاؤڈ سپیکر کی خلاف ورزی کی صورت میں افسران شادی تقریبات میں شرکت نہیں کریں گے۔