نرگس کی مکہ مکرمہ میں مولانا طارق جمیل سے ملاقات ،دعا کریں بار بار اللہ کے گھر آ سکوں
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
ماضی کی معروف اسٹیج اداکارہ اور رقاصہ نرگس، جو اب ایک تبدیل شدہ زندگی گزار رہی ہیں، حال ہی میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچیں۔ اس روحانی سفر کے دوران ان کی ملاقات ممتاز اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل سے بھی ہوئی، جو ان کی زندگی میں تبدیلی کا ایک اہم سبب رہے ہیں۔
نرگس نے اس ملاقات کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں وہ مکمل پردے میں، نہایت باوقار انداز میں نظر آئیں۔ ویڈیو میں وہ جذباتی انداز میں بتاتی ہیں کہ یہ ان کے لیے ایک خوش نصیبی کا لمحہ ہے، کیونکہ اُن کا پہلا حج 2006 میں مولانا طارق جمیل کے ہمراہ ہوا تھا — وہ حج جس نے اُن کی زندگی کا رخ موڑ دیا۔
نرگس نے بتایا کہ برسوں بعد ایک بار پھر مولانا طارق جمیل سے ملاقات ہوئی، اور حسبِ معمول ان کے بیان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، جو وہ اپنی عملی زندگی میں اپنانے کی کوشش کریں گی۔
اس موقع پر نرگس نے مولانا صاحب سے درخواست کی کہ دعا کریں کہ میں بار بار اللہ کے گھر آ سکوں، میری اولاد، میرے شوہر اور میری پوری زندگی اللہ کے قریب ہو جائے۔
مولانا طارق جمیل نے دعا کرتے ہوئے نرگس کو اس بات پر بھی سراہا کہ وہ اپنے بیوٹی پارلر کی خواتین عملے کو بھی عمرہ پر لے کر آئیں — ایک ایسا نیک عمل جو بہت کم لوگ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہااللہ آپ کو دین پر مزید استقامت دے، اور آپ کو ہمیشہ نیکی کے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔
نرگس نے مولانا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے روحانی بیانات اور رہنمائی نے ان کی زندگی میں جو تبدیلی پیدا کی، وہ کسی نعمت سے کم نہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مولانا طارق جمیل
پڑھیں:
طارق فضل چوہدری نے خیبر پختونخوا میں وزیراعلیٰ تبدیلی کی وجہ بتادی
وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےخیبر پختونخوا میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کی وجہ بتادی۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں طارق فضل چوہدری، شہرام تراکئی اور ناصر حسین شاہ نے شرکت کی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی تبدیلی اس لیے کی گئی کیونکہ علی امین گنڈاپور ٹکراؤ کم کرتے تھے۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اگر کے پی پولیس نے بلٹ پروف گاڑیوں پر اعتراض کیا تو وفاقی حکومت کو بتانا چاہیے تھا کہ کیا مسئلہ ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے محمود اچکزئی کو نیا اپوزیشن لیڈر بنانے کی حمایت کردی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا پوچھ کر بتانے کا مطلب پنجاب حکومت سے پوچھنا تھا، مریم نواز فلڈ ریلیف کارڈ کا مقصد متاثرین کی آباد کاری مکمل کرنا ہے۔
طارق فضل چوہدری نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ آئی جی سے کہتے کہ چیف سیکرٹری اور وزیر داخلہ سے کہیں ایسی گاڑیاں چاہئیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ اڈیالہ میں جیل سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ یہاں ساڑھے 8 ہزار قیدی ہیں، گنجائش 2 ہزار کی ہے جبکہ بہت زیادہ قیدی موجود ہیں۔