ایندھن کی قلت کا معاملہ، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے خطرے کی گھنٹی بجادی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)ایندھن کی قلت کا معاملے میں صورت حال سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے لازمی بینک گارنٹی کے مطالبے پر آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے وزارت توانائی، پیٹرولیم ڈویژن کو ہنگامی خط ارسال کردیا، جس میں صورت حال کی سنگینی سے آگاہ کیا گیا ہے۔

او سی اے سی نے اپنے خط میں بتایا ہے کہ اگر بینک گارنٹی کا مسئلہ برقرار رہا تومستقبل میں پیٹرولیم مصنوعات کی امپورٹ نہیں کی جاسکے گی اور امپورٹ نہ ہونے کی صورت میں سپلائی چین کے اثرات کی ذمہ دار انڈسٹری نہیں ہوگی۔خط میں کہا گیا ہے کہ کئی سال سے حکومتوں کو یہ مسئلہ حل کرنے کی تجویز دی ہے۔ وزارت توانائی کی فوری مدد ایندھن کی بلا تعطل سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہے۔ پیٹرولیم صنعت کی طرف سے ہر ماہ 20 سے 25 کنسائنمنٹس درآمد کیے جاتے ہیں اور ایک کنسائنمنٹ کی مالیت 15 سے 25 ارب روپے ہوتی ہے ۔او سی اے سی نے اپنے خط میں کہا ہے کہ صنعت میں کوئی بھی رکن اس حد تک بینک گارنٹی فراہم کرنے کی مالی صلاحیت نہیں رکھتا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرریاست کیخلاف بندوق اٹھانے والوں، غیر قانونی رہائشیوں کیلئے پنجاب کی زمین تنگ ریاست کیخلاف بندوق اٹھانے والوں، غیر قانونی رہائشیوں کیلئے پنجاب کی زمین تنگ افغانستان کے ساتھ معاہدے میں واضح ہے کہ کوئی دراندازی نہیں ہوگی، وزیرِ دفاع سیاسی اختلافات کی آڑ میں پنجاب حکومت عوام کے بنیادی حقوق سلب کر رہی ہے، وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، غزہ سمیت خطے کی صورتحال پر گفتگو شمالی وزیرستان، فتنہ الخوارج کی درندگی، بھتہ نہ دینے پر 6افراد کو گاڑی میں جلا دیا بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات بارے تمام کیسز لارجر بینچ میں سماعت کیلئے مقرر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے ایندھن کی

پڑھیں:

اوگرا نے ایندھن کی قلت کی خبروں کو مسترد کردیا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک میں ایندھن کی قلت کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

اوگرام کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں ایندھن کی کوئی قلت نہیں تاہم درآمدی پیٹرولیم مصنوعات کی کلیئرنس میں وقتی تاخیر ہوئی تھی۔

ترجمان کے مطابق پی ایس او کا ڈیزل اور وافی کا پیٹرول بحری جہاز کلیئر کر دیا گیا جبکہ ملک بھر میں ایندھن کی ترسیل معمول کے مطابق جاری ہے۔

ترجمان اوگرا کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی کاروباری سرگرمیاں بلا تعطل جاری ہیں جبکہ ایندھن کی فراہمی پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • ریاستی اداروں پر الزامات اور فیک نیوز کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کیخلاف مقدمہ درج، دستاویز ات سب نیوز پر
  • ایندھن کی قلت کا معاملہ سنگین ہوگیا، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے حکومت کو خبردار کردیا
  • ایندھن کی قلت ؛ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے خطرے کی گھنٹی بجادی
  • ججز کوڈآف کنڈکٹ سپریم جوڈیشنل کونسل کادائرہ عدالتی پالیسی کمیٹی میں بحث غیر آئینی 
  • اوگرا نے ایندھن کی قلت کی خبروں کو مسترد کردیا
  • اوپن اے آئی نے ویب براؤزر متعارف کرادیا، گوگل کروم کے لیے خطرے کی گھنٹی؟
  • سندھ حکومت سے ٹیکس تنازع: پیٹرولیم کارگو پورٹس پر پھنس گئے، ملک میں ایندھن بحران کا خدشہ
  • جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کا جوڈیشل کونسل کو لکھا گیا خط سامنے آ گیا