دماغ کے آپریشن کے دوران مریضہ شہنائی بجاتی رہی
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن: کنگز کالج اسپتال میں دماغ کے آپریشن کے دوران مریضہ شہنائی بجاتی رہی، ویڈیو منظر عام پر آئی تو سب حیران رہ گئے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق شہنائی عموماً شادی بیاہ یا خوشی کی تقریبات میں بجائی جاتی ہے۔ مگر 65 سالہ پارکنسن کی مریضہ ڈینس بیکن کا لندن کے کنگز کالج اسپتال میں کیا گیا۔ چار گھنٹے طویل آپریشن کے دوران مریضہ نے شہنائی بجائی۔
سرجری کے دوران جب ڈاکٹرز نے ڈینس بیکن کے دماغ کو برقی کرنٹ لگایا تو مریضہ نے اپنی انگلیوں کی حرکت میں فوری بہتری دکھائی۔ڈینس بیکن جس کو تیراکی، رقص کرنے کے ساتھ شہنائی بجانے کا شوق تھا۔ تاہم 2014 میں پارکنسن کے مرض کی تشخیص کے بعد اس کی یہ صلاحیتیں متاثر ہوئیں۔
خاتون نے مرض کی علامات بڑھ جانے کے بعد دماغ کی سرجری کرانے کا فیصلہ کیا اور اس کے بعد مریضہ کی شہنائی بجانے کی صلاحیت میں بہتری نظر آئی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے دوران
پڑھیں:
میانمر فوج کا راکھائن میں اسپتال پر حملہ‘ 34افراد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیپیداؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) میانمرکی فوج نے اپنی ریاست راکھائن کے ایک اسپتال پر فضائی حملہ کیا،جس میں 34افراد ہلاک ہوگئے۔ ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریسکیو اہلکاروں کا بتانا ہے کہ میانمرکی فوج نے مغربی ریاست کے شہر مروک او کے اسپتال پر رات گئے فضائی حملہ کیا ،جس میں 68 افراد زخمی بھی ہوئے جو اسپتال میں زیر علاج ہیں جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ فوج کی جانب سے 28 دسمبر کو انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ دوسری جانب جمہوریت کے حامی اور باغی گروہ اس عمل کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ 2021 ء میں میانمر میں فوج نے بغاوت کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا ۔ اس فوجی بغاوت کے بعد سے میانمر شدید خانہ جنگی کا شکار ہے۔ فوج کی جانب سے مختلف گروہوں کے خلاف فضائی کارروائیوں میں شہریوں کی ہلاکتیں معمول بن چکی ہیں۔