میانمار میں فوج کی وحشیانہ کارروائی، رخائن کے اسپتال پر فضائی حملہ، 31 ہلاکتیں
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
میانمار کی فوج نے اپنی ریاست رخائن کے شہر مروک او میں واقع اسپتال پر فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 31 افراد جاں بحق اور 68 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق زخمیوں میں اسپتال میں زیر علاج افراد شامل ہیں اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا بھی خدشہ ہے۔
میانمار کی فوج نے 28 دسمبر کو انتخابات کے آغاز کا اعلان کیا ہے، تاہم جمہوریت کے حامی اور باغی گروہ اس عمل کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ 2021 میں میانمار میں فوجی بغاوت کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کرچکی ہے، اور تب سے ملک شدید خانہ جنگی کا شکار ہے۔
فوج کی جانب سے مختلف گروہوں کے خلاف فضائی کارروائیوں میں شہری ہلاکتیں معمول بن گئی ہیں، اور اسپتال پر یہ حملہ اس خوفناک رجحان کا تازہ ثبوت ہے۔ اس واقعے نے عالمی انسانی حقوق کی برادری میں تشویش بڑھا دی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
کراچی:صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے۔
جناح اسپتال کراچی میں چوتھی انٹرنیشنل فیملی پلاننگ سمٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی کی بروقت تشخیص کیلئےاسکریننگ کا عمل مزید تیز کردیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ اسکریننگ سے ایچ آئی وی پر جلد قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے حکومت سندھ بھرپور کوششیں کر رہی ہے، ہمیں معلوم ہے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، صحت کے شعبے میں حال ہی میں نئی بھرتیاں کی گئی ہیں، مزید بھرتیوں کی طرف بھی بڑھ رہے ہیں، اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے مزید بھرتیوں سے مدد ملے گی۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ اسپتالوں میں میڈیا کی موجودگی کی اجازت نہیں ہوتی، میڈیا سے بات کرنے کے خواہشمند ڈاکٹر اور دیگر افراد اسپتال سے باہر آکر موقف دیں، تمام ڈاکٹرز کو میڈیا سے بات کرنے اور اپنا مؤقف دینے کی اجازت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا اسپتال میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرے، میڈیا کی نشاندہی سے ہی ہمیں مدد ملتی ہے، جناح اسپتال میں ڈاکٹر خالد شیر کو کہہ دیا ہے اب سے وہ میڈیا کو موقف دیں گے۔