---فائل فوٹو 

پنجاب کے شہر کوٹ ادو میں واقع ایک نجی اسپتال میں گردوں کے مریضوں میں ڈائیلاسز کے ذریعے ایڈز پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق اسپتال سے ڈائیلاسز کروانے والے 3 مریضوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی تھی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی مدعیت میں نجی اسپتال کے ٹیکنیشن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق اسپتال کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق اسپتال میں نصب ڈائیلاسز مشین پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے رجسٹرڈ نہیں ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

اڈیالہ جیل: اسپتال منتقلی کے دوران ایک قیدی انتقال کر گیا

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید تین قیدیوں کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ایک قیدی اسپتال لے جاتے وقت جان کی بازی ہار گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق تینوں قیدی دل کی بیماری کے باعث امراض قلب کے اسپتال منتقل کیے گئے تھے، لیکن اسپتال منتقلی کے دوران ایک قیدی چل بسا۔ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ انہیں قیدی کو فوری طور پر داخل کرنے سے انکار کرنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق انتقال کرنے والا قیدی تھانہ کلر سیداں میں منشیات کے مقدمے میں زیر حراست تھا، جبکہ باقی دو قیدی قتل کے مقدمات میں گرفتار تھے اور ان کی صحت بھی تشویشناک تھی۔

 

متعلقہ مضامین

  • پولیس نے ایس پی عدیل اکبر کی رپورٹ میں بڑا انکشاف کردیا ہے
  • کراچی: اسکول وین میں آگ لگنے کے سبب 6 بچے زخمی ہو گئے
  • مریم نواز کو ہدایتپر پنجاب میں پہلی مرتبہ 35ہزار سے زائد خصوصی بچوں کی ہیلتھ سیکر یننگ 
  • دہشت گردوں کی سر پرستی نامنظور ہے؛ پاکستان نے افغانستان پر واضح کردیا
  • اڈیالہ جیل: اسپتال منتقلی کے دوران ایک قیدی انتقال کر گیا
  • پنجاب میں مالی بےضابطگیوں سے متعلق 25 کیسوں کی تحقیقات کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سپیشل ایجوکیشن کے طلبہ کی ہیلتھ سکریننگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سپیشل ایجوکیشن کے طلبہ کی ہیلتھ سکریننگ کے پروگرام کا آغاز
  • پولیس اسٹیشن میں فریاد لے کر آنے والی خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا انکشاف