data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251209-01-20
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور بڑی تباہی سے بچ گئے جبکہ سی ٹی ڈی پنجاب نے بھارتی دہشت گرد ایجنسی را کے 12 دہشت گردوں کو بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، آئی ڈی بم اور نقدی سمیت گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے کہا کہ گرفتار را کے دہشت گردوں کے قبضے سے حساس مقامات اور حساس اداروں کی تصویریں وڈیو لوکیشن بھی برآمد کر لی گئی، فتنہ الہندوستان کے گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے ایک مدرسے اور ایک میلے کی تصویریں وڈیو اور لوکیشن بھی برآمد ہوئی۔ فیصل آباد سے گرفتار دہشت گرد پنجاب میں خوف و ہراس پھیلانے کے ساتھ مذہبی منافرت بھی پھیلانا چاہتے تھے۔ سی ٹی ڈی پنجاب نے کہا کہ لاہور سے گرفتار را کے دہشت گردوں میں سکھ دیپ سنگھ،عظمت، فیضان، نبیل، ابرار، عثمان، سرفراز جبکہ فیصل آباد سے دانش شامل ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا کہ بہاولپور سے گرفتار فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں میں رجب، ہاشم ، ثاقب اور عارف شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی پنجاب نے عادل نامی ایک فیس بک آئی ڈی جو کہ انڈیا میں را آپریٹ کر رہی تھی، اس کی مدد سے دہشت گردوں کو گرفتار کیا، فتنہ الہندوستان کا دہشت سکدیپ سنگھ پیدائشی کرسچن تھا جس نے کچھ عرصہ قبل اپنا مذہب تبدیل کیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے کہا کہ گرفتار فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو بھارتی دہشت گرد ایجنسی را سے بھاری فنڈنگ بھی کی جاتی تھی، فتنہ الہندوستان کے گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے کہا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے آئی ای ڈی بم، 7 ڈیٹونیٹر، 2 حفاظتی فیوز وائر 102 فٹ ، موبائل نقدی اور اسلحہ برآمد کیا ہے۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی پنجاب نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے ترجمان سی ٹی ڈی کے دہشت گردوں دہشت گردوں کے

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار