بھارتی نائب کپتان شریاس آئیر آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں پسلی کی انجری اور تلی پر زخم لگنے کے باعث سڈنی کے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

چند روز آئی سی یو میں رہنے کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اب صحتیابی کے عمل میں ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر ہو رہے ہیں۔

pic.

twitter.com/pgE6TKLbg7

— Shreyas Iyer (@ShreyasIyer15) October 30, 2025

آئیر نے مداحوں کی نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں صحتیابی کے مرحلے میں ہوں اور ہر دن بہتر محسوس کر رہا ہوں، آپ سب کی دعائیں اور محبت میرے لیے بہت معنی رکھتی ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹر شریاس آئیر خطرناک چوٹ کے باعث آئی سی یو میں داخل

کرکٹ بورڈ کے مطابق آئیر کو سرجری کی ضرورت نہیں پڑی اور وہ جلد ہی وطن واپس آئیں گے جب ڈاکٹر انہیں سفر کے قابل قرار دیں گے۔

وہ ممکنہ طور پر 6 سے 8 ہفتے کے لیے کرکٹ سے دور رہیں گے اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ البتہ ان کی تیزی سے صحتیابی نے ڈاکٹروں کو حیران کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

Shreyas Iyer آسٹریلیا بھارتی بلے باز زخمی شریاس آئیر صحت مندی

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا سٹریلیا بھارتی بلے باز شریاس آئیر شریاس آئیر

پڑھیں:

نادرا نے پاک آئی ڈی ایپ میں جدید فیچرز متعارف کرا دیے

  کلیم اختر: نادرا نے پاک آئی ڈی ایپلیکیشن میں مزید جدید فیچرز متعارف کرادئیے.

نئے نظام کے تحت شہری اب گھر بیٹھے بچوں کی پیدائش، نکاح، طلاق اور وفات کے سرٹیفکیٹس حاصل کر سکیں گے۔

یہ سسٹم لوکل گورنمنٹ پنجاب کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے، جس کے ذریعے سرٹیفکیٹس کے اجراء کا عمل مکمل طور پر ڈیجیٹل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی مرحلے میں یہ سہولت ننکانہ صاحب، چکوال اور جہلم میں شروع کی گئی ہے، جسے جلد پورے پنجاب تک توسیع دی جائے گی۔

لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز

ایپ کے ذریعے شہری پہلے سے دستیاب خدمات جیسے نائیکوپ، ایف آر سی، وراثتی اور چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹس بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
نادرا کے مطابق اس نئی ڈیجیٹل سہولت سے شہریوں کو یو سی دفاتر کے چکر، وقت اور سفری اخراجات سے نجات ملے گی۔

نادرا اور لوکل گورنمنٹ کے اشتراک کو شہری سہولت کے نئے دور کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے، جب کہ پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد اسے ملک بھر میں وسعت دینے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

ماضی کی معروف اداکارہ سیمی زیدی کس حال میں اور کہاں؟

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی تاریخ کا نیا باب، پہلا خلا باز 2026 میں خلا میں قدم رکھے گا
  • بھارتی کرکٹر شریاس ائیر آئی سی یو میں داخل، مداحوں کیلئے پیغام
  • بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی کی والدہ سونندا شیٹی اسپتال میں داخل
  • نادرا نے پاک آئی ڈی ایپ میں جدید فیچرز متعارف کرا دیے
  • ’پوسائیڈن‘ سپر ٹارپیڈو کا کامیاب تجربہ، روسی صدر پیوٹن کا مغرب کو دوٹوک پیغام
  • سیاست نہیں، ریاست بچاؤ قومی بقا کا پیغام
  • میرا لاہور شہربے مثال کے کچھ خوب صورت نظارے  (پہلا حصہ)
  • ویمنز ورلڈکپ اختتامی مراحل میں داخل، پہلا سیمی فائنل آج ہوگا
  • حیدرآباد، سول اسپتال میں غفلت کا نیا سانحہ، نوجوان کی موت کے خلاف قتل کا مقدمہ درج