بھارتی شہر جے پور کے اسپتال میں آتشزدگی سے 6 مریض ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251007-06-8
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی شہر جے پورکے اسپتال میں آگ لگنے کے واقعے میں6 مریض ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آگ سوائی مان سنگھ اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں لگی جس کے نتیجے میں 6 مریض ہلاک جب کہ 5 مریضوں کی گیس اور آگ کی شدت سے حالت تشویشناک ہوگئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کی وجہ سے زہریلی گیسیں خارج ہو رہی تھیں جس کے باعث 5 مریضوں کو سپورٹ سسٹم کے ساتھ دوسری جگہ شفٹ کرنا پڑا اور ایسی حالت میں مریضوں کی حالت مزید خراب ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کے بعد13مریضوں کو بحفاظت نکال لیاگیا ۔
بھارت: جے پور کے اسپتال میں آتشزدگی کے باعث آئی سی جل کر خاکستر ہوگیا ہے
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: جناح اسپتال کے گائنی وارڈ میں گولی لگنے سے خاتون جاں بحق
فائل فوٹوکراچی میں جناح اسپتال کے گائنی وارڈ میں گولی لگنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی، متوفیہ کی بیٹی اسپتال کے گائنی وارڈ میں زیر علاج ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گذشتہ شب خاتون وارڈ کے باہر چہل قدمی کر رہی تھی، جناح اسپتال کے باہر دو ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو رہے تھے، خاتون زد میں آگئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گولی گائنی وارڈ میں موجود خاتون کو گولی لگی، فائرنگ کی زد میں آکر اسپتال کے باہر بھی ایک شخص زخمی ہوا۔