کراچی کے جنوب مشرق میں ہوا کا کم دباؤ موجود، آج بھی بارش کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
کراچی:
کراچی سے تقریباً 310 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہوا کا کم دباؤ موجود ہے جس کے سبب شہر میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے تیسرا ٹروپیکل سائیکلون الرٹ جاری کر دیا جس کے مطابق ہوا کا کم دباؤ بدستور بھارتی گجرات کے اوپر موجود ہے، کم دباؤ کا علاقہ مغرب کی طرف بڑھنے کے بعد اب شمال مشرقی بحیرہ عرب اور ملحقہ سوراشٹرا ساحل کے قریب ہے اور یہ نظام مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔
شمال مشرقی بحیرہ عرب میں اگلے 12 گھنٹوں کے دوران مزید شدت اختیار کرے گا، ابتدائی طور پر مغرب اور جنوب مغرب کی سمت بڑھے گا۔
سسٹم کے زیر اثر آج تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، میرپورخاص، بدین، حیدرآباد، جامشورو، ٹھٹھہ سجاول، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، مٹیاری اضلاع اور کراچی ڈویژن میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔
سمندری حالات 45 سے 55 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ ناہموار اور بہت ناہموار رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے ماہی گیروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 3 اکتوبر تک گہرے سمندر میں نہ جائیں۔
سائیکلون وارننگ سینٹر، کراچی سسٹم کی نگرانی کر رہا ہے اور اسی کے مطابق اپ ڈیٹ جاری کرے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کا امکان ہے
پڑھیں:
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم کے شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہونیکا امکان، مجوزہ نام بھی سامنے آگیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجود موسمی سسٹم کے شدت اختیار کرنے پر کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ادارے کے مطابق شمال مشرقی بحیرہ عرب میں موجود سسٹم ڈپریشن سے بڑھ کر ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہوچکا ہے اور آئندہ 12 گھنٹوں میں طوفان میں بدلنے کا خدشہ ہے۔
اگر یہ طوفان تشکیل پاتا ہے تو اس کا نام ’شکتی‘ رکھا جائے گا، جو سری لنکا کی جانب سے تجویز کیا گیا ہے اور اس کا مطلب “طاقت” ہے۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ طوفان مزید شدت اختیار کرکے شدید سمندری طوفان میں بھی تبدیل ہوسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ سسٹم اس وقت کراچی سے تقریباً 400 کلومیٹر جنوب میں موجود ہے، جس کے باعث سمندر میں طغیانی کا سلسلہ جاری ہے۔ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ طوفان 5 یا 6 اکتوبر تک بحیرہ عرب میں موجود رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے شدید طغیانی کے خطرے کے پیش نظر سندھ کے ماہی گیروں کو 3 اکتوبر تک سمندر میں نہ جانے کی ہدایت دی ہے۔