لاہور:

وٹامن اے و سی اور پوٹاشیم سے بھرپور سبزی، حلوہ کدو دنیا بھر میں مقبول جس سے بنی مٹھائی، پیٹھا ذوق وشوق سے کھائی جاتی ہے۔

اب برطانوی شہر لمنگٹن میں دو کسان بھائیوں، آئن اور پیٹر نے دنیا کا سب سے وزنی وچوڑا حلوہ کدو اگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

یہ 1279 کلو وزنی اور 21.3 فٹ تک چوڑا ہے اور گرین ہا ئوس کے اندر اگایا گیا۔ دونوں بھائی روزانہ 6 گھنٹے اس کی نگہداشت کرتے تھے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اسلام آباد: دسمبر تک 30 مفت وائی فائی پوائنٹس قائم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عوام کے لیے مفت انٹرنیٹ سہولیات بڑھانے کے منصوبے کے تحت وفاقی دارالحکومت میں دسمبر 2025 تک 30 مفت وائی فائی ہاٹ سپاٹ نصب کیے جائیں گے۔

نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور مقررہ مدت تک یہ سہولت شہریوں کے لیے مکمل طور پر فعال کر دی جائے گی۔

سرکاری حکام کے مطابق یہ اقدام ملک میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کی حکومتی پالیسی کا حصہ ہے، مفت ہاٹ سپاٹ اسلام آباد کے اہم عوامی مقامات، مارکیٹوں اور سرکاری عمارتوں کے قریب نصب کیے جائیں گے تاکہ شہری اور طلبہ تیز رفتار انٹرنیٹ تک آسان رسائی حاصل کر سکیں۔

این ٹی سی نے مزید کہا ہے کہ ادارہ ملک بھر کے 100 سے زائد شہروں میں 3 ہزار سے زیادہ سرکاری و نجی اداروں کو خدمات فراہم کر رہا ہے جن میں سائبر سکیورٹی سپورٹ بھی شامل ہے۔

حکام کے مطابق مفت فری وائی فائی منصوبہ اسلام آباد کو ٹیکنالوجی فرینڈلی شہر بنانے کی جانب اہم قدم ثابت ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • چین میں انوکھی کاکروچ کافی نے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کر دیے
  • صوبہ سندھ میں 14 انسدادِ دہشت گردی کورٹس ختم، خصوصی عدالتیں قائم
  • شائی ہوپ نے 13 ٹیموں کے خلاف سنچری بنا کر کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
  • بھارتی اداکار ویویک اوبرائے پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کیوں برس رہے ہیں؟
  • یونس خان کی گانا گاتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، کون سا گانا گایا ؟ جانیے ۔
  • یونس خان کے گانے کی ویڈیو وائرل
  • برطانیہ میں گاڑیوں کی چوری میں ریکارڈ اضافہ، جدید ٹیکنالوجی بڑی وجہ قرار
  • کرکٹ کے بعد گائیکی کا جادو، یونس خان کی گانا گاتے ویڈیو وائرل
  • اسلام آباد: دسمبر تک 30 مفت وائی فائی پوائنٹس قائم کرنے کا اعلان
  • دسمبر تک 30 مفت وائی فائی پوائنٹس قائم کرنے کا اعلان