بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے جلسہ عام میں پاکستان سے شکست کا اعتراف کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے جلسہ عام میں پاکستان سے شکست کا اعتراف کیا ہے۔
وائرل ویڈیو میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کے جنرل کا مجھ پر ایسا قرض ہے جو مجھے چکانا ہے۔ آپ کے جنرل نے ایسا کام کیا ہے کہ مودی کی آتما ابھی تک بدلے کی آگ میں جل رہی ہے۔ آپ نے ہمارے فوجیوں پر حملہ کر کے بھارت کو جو چوٹ پہنچائی ہے مودی اس کا بدلہ لیے بغیر رکنے والا نہیں۔ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی اب جنگ پوری تیاری سے ہو گی اور پاکستانی فوج سے ہو گی۔
اس وقت پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل میرے نشانے پر ہے، اس نے جو میرے ساتھ کیا میں بدلے کی آگ میں جل رہا ہوں۔ سرینڈر مودی ????
مودی کی باتیں سن کر فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی عزت ہمارے دل میں مزید بڑھ گئی یے، لو یو حافظ صاحب???????????? pic.
— Niki Chiri♡ (@cutehunmee) October 6, 2025
سوشل میڈیا صارفین اس پر مختلف تبصرے کرتے نظر آتے ہیں، ایک صارف نے کہا کہ جب انڈیا کہتا ہم جنگ جیت گے تو بدلہ کیسا؟
لیں جی ساری کہانی سامنے آ گئئ ہے مودی نے براہ راست فیلڈ مارشل کو دھمکی دی اور کہا کہ میرا سینہ بدلے کی آگ میں جھلس رہا جب انڈیا کہتا ہم جنگ جیت گے تو بدلہ کیسا ؟
تحریک انصاف قوم پرست نسل پرست بے ایمان مزاری سے مطیع تک عاصم منیر پر اسی لیے حملہ آور ہیں
pic.twitter.com/573BlOsUca
— RAShahzaddk (@RShahzaddk) October 6, 2025
ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ مودی نے جلسہ عام میں پاکستان سے شکست کا اعتراف کرلیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج پائندہ باد کے نعرے لگائے۔
مودی نے جلسہ عام میں پاکستان سے شکست کا اعتراف کرلیا۔
پاکستان زندہ باد ، پاک فوج پائندہ باد https://t.co/lhRQ3tVDwv
— Media Talk (@mediatalk922) October 6, 2025
صحر انورد نامی صارف کا ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بہار میں شکست سامنے دیکھ کر مودی کے منہ سے سچ نکل آیا۔
بہار میں شکست سامنے دیکھ کر مودی کے منہ سے سچ نکل آیا۔ pic.twitter.com/oBjyzxttdh
— صحرانورد (@Aadiiroy2) October 6, 2025
مدثر عباسی لکھتے ہیں کہ مودی جی دوبارہ آزمانا ہے تو آزما لو اس بار پہلے سے بھی ذلت آمیز شکست ملے گی۔
https://Twitter.com/Abbbbbasi/status/1975107009315041674
یاد رہے کہ رواں سال مئی میں بھارت نے پہلگام حملے کو جواز بناتے ہوئے پاکستان کیخلاف’آپریشن سندور‘ لانچ کیا تھا، جس کا جواب اسے پاکستان کے ’آپریشن بُنیان مرصوص‘ کی صورت میں دیا گیا، اس جنگ میں بھارت کو بھاری نقصان اٹھا کر جنگ بندی کی طرف آنا پڑا تھا۔ اس جھڑپ کے بعد تعلقات تجارت، سیاحت اور کھیلوں تک متاثر ہوئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
نریندر مودیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: نے جلسہ عام میں پاکستان سے شکست کا اعتراف
پڑھیں:
مودی سرکار کے جنگی جرائم بے نقاب؛ دہلی بم دھماکے کے بعد مقبوضہ کشمیر بھارتی جارحیت کی زد میں
مودی سرکار کے جنگی جرائم عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکے ہیں اور اسی سلسلے میں دہلی بم دھماکے کے بعد مقبوضہ کشمیر اس وقت بھارتی جارحیت کی زد میں ہے۔
دہلی بم دھماکے کے بعد مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں روایتی جارحیت کا کھلا مظاہرہ شروع کردیا ہے اور کشمیریوں کے مکانات مسمار کرنا شروع کردیے ہیں۔ بین الاقوامی نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جنگی جرائم کو عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا۔
ٹی آر ٹی کے مطابق بھارت نے دہلی دھماکے کے 3 دن بعد ہی جنوبی کشمیر میں محض الزام کی بنیاد پر ایک گھر دھماکے سے مسمار کر دیا۔ بھارت ظلم و جارحیت کے ذریعے کشمیر کو عالمی تنازع کے بجائے اندرونی معاملہ قرار دے کر جنگی جرائم چھپا رہا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2019ء سے غیر قانونی حراستیں، رابطے کی بندش اور خوف کی سیاست بھارتی حکمرانی کے آلات بن چکے ہیں۔ انلافل ایکٹیویٹیز (پریوینشن) ایکٹ (UAPA) میں بھارتی قوانین نے سیاسی اظہار رائےکو جرم قرار دے دیا ہے۔ ٹی آر ٹی کے مطابق سیاسی اختلاف رائے اب قید کے ساتھ ساتھ کشمیری خاندانوں کے مکانات مسمار اور جائیداد ضبطی کا سبب بھی بن رہا ہے۔
ٹی آر ٹی کے مطابق 2020ء سے 2024ء تک بھارتی فوج کی کارروائیوں سے 1,172 شہری مکانات کے جزوی یا مکمل نقصان کی دستاویز بندی کی گئی ہے۔ پہلگام حملے کے بعد عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی فورسز نے محض شبہات کی بنیاد پر کشمیریوں کے متعدد مکانات مسمار کیے ہیں۔ بھارتی ارکانِ پارلیمنٹ نے بھی مقبوضہ کشمیر میں شہری گھروں پر بمباری کی کھلے عام حمایت کی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود کشمیری مکانات بغیر عدالتی نگرانی یا قانونی طریقہ کار کے مسلسل مسمار کیے جا رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری دہشتگردی صرف داخلی زیادتی نہیں، بلکہ بین الاقوامی قانونی نظام کی ناکامی بھی ہے۔ اقوام عالم کی خاموشی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارت کشمیر میں جنگی جرائم کو قانون کا لبادہ پہنا رہا ہے۔