2025-10-07@01:52:06 GMT
تلاش کی گنتی: 20

«ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی»:

    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کی خوشحالی ملک کی مضبوط معیشت کی ضمانت ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اردو مرکز کے زیر اہتمام کراچی میں ایک شاندار مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت معروف محقق و ادیب ڈاکٹر شاداب احسانی نے کی جبکہ وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ تقریب میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما حیدر عباس رضوی، کشور زہرا، سینیٹر خالدہ اطیب سمیت حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، معزز اساتذہ، شعراء، ادباء اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ محفل میں معروف شعرا...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)متحدہ قومی موومنٹ کے چئیرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ہندو برادری کے آنے والے مذہبی تہوار رکشا بندھن کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد ہندو برادری کو دل کی گہرائیوں سے پیشگی مبارکباد پیش کی ہے۔(جاری ہے) اپنے تہنیتی پیغام میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ رکشا بندھن صرف ایک تہوار نہیں بلکہ یہ محبت، تحفظ اور اعتماد کی ایک خوب صورت علامت ہے جو بہن بھائی کے رشتے کو مزید مضبوط کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو آج جس اتحاد، رواداری اور باہمی احترام کی ضرورت ہے، وہ اسی طرح کے تہواروں سے ممکن ہے، جو انسان کو انسان سے جوڑتے ہیں...
    چیئرمین ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 140-A کے تحت اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے حوالے سے مقدمہ سپریم کورٹ میں جیت چکے ہیں، مگر تاحال اس پر عملدرآمد نہیں ہو سکا، جس پر اب توہینِ عدالت کا مقدمہ دائر کرنے یا دیگر قانونی راستے اختیار کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد سے متصل پارک میں چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیرِ صدارت لیگل ایڈ کمیٹی اور لائرز فورم کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئندہ کی قانونی حکمتِ عملی، مردم شماری میں شہری علاقوں کی نمائندگی، لاپتا افراد، اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی اور آئینی حقوق کے حوالے سے تفصیلی مشاورت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) لاہور اور ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی (اے ایس یو) امریکہ کے نمائندگان کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان کی جانب سے عالمی تعلیمی معیار کو اپنانے اور ڈیجیٹل و علم پر مبنی معیشت کے قیام کے عزم کو اجاگر کیا گیا۔ جمعرات کو ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ این آئی ٹی اور اے ایس یو کے درمیان اشتراک پاکستان کی تعلیمی تبدیلی کی جانب ایک نمایاں قدم ہے جس کے تحت پاکستانی طلبہ...
    —جنگ فوٹو وفاقی وزیرِ تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیرِ صدارت ایچ ای سی کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کے لیے تلاش کمیٹی کا پہلا اجلاس بدھ کو ہوا۔اجلاس میں وزیرِ مملکت وجیہہ قمر، سیکریٹری تعلیم ندیم محبوب اور اراکین نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تعیناتی کا عمل شفاف اور میرٹ پر مبنی ہو گا اور تعیناتی کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا۔اجلاس میں نئے چیرمین ایچ ای سی کے لیے اشتہار دینے کا فیصلہ نہ ہوسکا، توقع ہے کہ اشتہار کا فیصلہ 16 جولائی 2025 کے اجلاس میں ہو گا۔وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ شفافیت، میرٹ اور تیز تر کارروائی...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ میدانِ کربلا میں خانوادہ رسولؐ نے نہ صرف حق کے لیے قربانی دی بلکہ یہ پیغام بھی دیا کہ کٹھن ترین حالات میں بھی نماز کو ترک نہیں کیا جا سکتا، یوم عاشور ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اگر نیت خالص اور موقف برحق ہو تو اقلیت میں ہونے کے باوجود ظالم کے سامنے سر جھکانے کے بجائے حق کا علم بلند کیا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سینئر مرکزی رہنما سید امین الحق و دیگر مرکزی رہنماؤں کے ہمراہ یوم عاشور کے موقع پر کراچی کے مرکزی جلوس عزا میں شرکت کی، جہاں انہوں نے علمائے کرام...
    ملاقات میں ڈاکٹر فاروق ستار، امین الحق اور رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی شریک تھے۔ ایم کیو ایم وفد نے گورنر سندھ کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ وفد کے ارکان نے گورنر سندھ کو خوش آمدید کہتے ہوئے پھولوں کا ہار پہنایا اور گلدستہ پیش کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وفد نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈاکٹر فاروق ستار، امین الحق اور رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی شریک تھے۔ ایم کیو ایم وفد نے گورنر سندھ کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ وفد کے ارکان نے گورنر سندھ کو خوش آمدید...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر تعلیم اور چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کی خوشحالی کراچی کی مرہون منت ہے، یہ شہر چلتا ہے تو ملک چلتا ہے، اس شہر کے راستے سازشوں کے ذریعے روکے گئے مگر اس کے باوجود ملک کی تعمیروترقی میں کراچی نے نہ صرف اہم کردار کیا بلکہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا خواب بھی اس شہر کے بیٹے ڈاکٹر  عبدالقدیر خان نے پورا کیا۔ہمیں فخر ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان جیسا محسن اسی شہر کا بیٹا تھا۔ اگر ہم نے پاکستان کے محسن کو یاد نہ رکھا تو یہ بڑی بے وفائی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارتھ ناظم آباد جمخانہ ٹرسٹ...
    خالد مقبول صدیقی—فائل فوٹو چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سیز فائر پاکستان کی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر عظیم کامیابی ہے۔کراچی سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ آپریشن بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا لوہا پوری دنیا میں منوا لیا ہے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے یہ بھی کہا ہے کہ بین الاقوامی جریدے پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی کی تعریف کر رہے ہیں۔
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے 25% ٹیکس چھوٹ کی بحالی پر ملک بھر کے یونیورسٹی اساتذہ اور ریسرچرز کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ یہ فیصلہ ملک کے مستقبل کی تشکیل میں ماہرین تعلیم کے تعاون کو تسلیم کرنے اور ان کی قدر کرنے کے حکومتی عزم کا ثبوت ہے۔(جاری ہے) وزارتِ تعلیم کی جانب سے اساتذہ اور ریسرچرز کیلئے انکم ٹیکس میں چھوٹ کی درخواست پر وزیراعظم کی منظوری خوش آئند ہے، وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے اس منظوری کا اعلان کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے یونیورسٹی کے اساتذہ کو اہم مالی ریلیف ملے گا...
    بلوچستان میں ملیریا کے مرض نے تشویشناک صورتحال پیدا کردی۔صوبائی کو آرڈینیٹر ملیریا کنٹرول پروگرام ڈاکٹر آصف شاہوانی کے مطابق ملیریا کے کیسز بلوچستان کے تمام 36 اضلاع سے رپورٹ ہورہے ہیں۔ڈاکٹر آصف شاہوانی کے مطابق نصیر آباد، کیچ، لسبیلہ، جعفر آباد، سبی، گوادر اور حب سمیت متعدد اضلاع میں ملیریا کے کیسز کی شرح زیاد ہ ہے۔صوبائی کو آرڈینیٹر ملیریا کنٹرول پروگرام کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 2 سال کے دوران ملیریا کے17 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے کنوینئر پارلیمانی کاکس آن چائلڈ رائٹس/پارلیمانی سیکرٹری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل خان کی سربراہی میں ایک وفد نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ وفد میں قومی اسمبلی کے بچوں کے حقوق کے بارے میں پارلیمانی کاکس سید حاذق بخاری، ڈپٹی منیجر (خصوصی اقدامات) قومی اسمبلی کے پارلیمانی کاکس آن چائلڈ رائٹس عفت پرویز اور ڈپٹی منیجر (میڈیا) پارلیمانی کاکس آن چائلڈ رائٹس مجتبیٰ بیگ شامل تھے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پارلیمانی کاکس آن چائلڈ رائٹس پاکستان کے نوجوانوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے میں مثبت کردار ادا...
    سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے بلوچستان کا دورہ کرنے کی درخواست قبول کرلی ہے۔نواز شریف جاتی امرا لاہور میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے اسے سیاسی طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بے گناہوں کا قتل قابل مذمت ہے، نواز شریف نے بلوچستان کا دورہ کرنے کی ہماری درخواست قبول کرلی ہے۔سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ نواز شریف اور دیگر قیادت نے روایت کے مطابق ہمارا استقبال کیا۔اُن کا کہنا تھاکہ ہم نے نواز شریف کو کہا کہ بلوچستان کی صورتحال پر آپ کا کردار بہت اہم ہے، بلوچستان کے سیاسی معاملات...
    فائل فوٹو۔ چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ملک میں واقعات تسلسل کے ساتھ ہو رہے ہیں، قوم کو اعتماد میں لیا جائے، اے پی سی بلائی جائے۔ حیدر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے سب سے پہلے جاگیر داروں اور وڈیروں کےخلاف آواز اٹھائی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کا کوئی فریم ورک مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بھی پڑھیے خالد مقبول صدیقی کو مصطفیٰ کمال کی کابینہ میں شمولیت کا پتا بعد میں چلا پاکستان کو نوجوانوں کی ضرور ت ہے: خالد مقبول صدیقی خالد مقبول کا کراچی کے اسپتالوں سے متعلق بیان حسد...
    اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کے مسائل کو بین الاقوامی برادری کے ایجنڈے میں سرفہرست رکھنے کے لیے ہمیشہ ایک جارحانہ پروگرام کا موقع ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی توجہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی طرف مبذول کرائی ہے۔ذرائع کے مطابق ویانا ڈیکلریشن اور پروگرام آف ایکشن کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی کانفرنس کمیونٹیوں اور افراد کے درمیان مستحکم تعلقات اور ہم آہنگی کے فروغ اور حصول کے لیے انسانی حقوق کی تعلیم، تربیت اور عوامی معلومات کو ضروری سمجھتی ہے۔ڈاکٹر فائی...
    ایم کیو ایم میں اختیارات کی جنگ، عہدوں کی تقسیم پر اختلافات سامنے آئے۔ قیادت نے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پارٹی ایکٹ کے تحت فیصلے کرنے کا اعلان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ حکمران اتحاد میں شامل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین کا اجلاس ختم ہوگیا، جس میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال شریک نہ ہو سکے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے اپنے ارکان پارلیمان کا اجلاس ترقیاتی کاموں کے حوالے سے طلب کیا تھا۔ اجلاس کی صدارت ڈاکٹر فاروق ستار اور انیس قائمخانی نے کی، جبکہ ڈاکٹر خالد مقبول اور مصطفیٰ کمال شریک نہ ہو سکے۔ اجلاس میں پی آئی ڈی سی ایل کے نمائندوں...
    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان میں اختلافات کے باعث تنظیمی عہدوں کی تقسیم پر متعدد رہنما ناراض ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد رہنماؤں کو ذمہ داری نہ ملنے پر کارکنان ایم کیو ایم مرکز بہادرآباد پہنچ گئے۔ذرائع نے بتایا کہ ان پارٹی کارکنان نے بہادرآباد مرکز میں شور شرابہ کیا۔اس سے قبل جیو نیوز سے گفتگو میں ڈاکٹر فاروق ستار نے پارٹی میں اختلافات کے معاملے پر کھل کر بات کی اور کہا کہ خالد مقبول نے مرکزی اراکین کے کہنے پر اپنی طرف سے ذمہ داریوں کی تقسیم کا سرکلر جاری کیا۔ خالد مقبول کچھ ذمے داریوں سے دستبرداری کیلئے تیار تھے، فاروق ستارمتحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فارو...
    کراچی: وفاقی وزیر تعلیم و ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کا بحران 2024 نہیں بلکہ 2018 کے الیکشن کی وجہ سے ہے۔ جامعہ بنوریہ امتحانی مرکز کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سیاسی بحران نے معاشی بحران بھی پیدا کیا ہوا ہے، پاکستان میں ٹریڈ ڈیفیسٹ نہیں ٹرسٹ ڈیفیسٹ کا مسئلہ ہے۔  انہوں نے کہا کہ برسوں سے سندھ میں کوٹہ سسٹم لگایا ہوا ہے، جن کے پاس اقتدار کبھی نہیں رہا مگر اختیار پورا رہا ہے، کراچی کا حق ادا کریں گے، 2018 میں جو آئے انہوں نے کراچی کے لیے آواز بلند نہیں کی۔ وفاقی وزر تعلیم نے کہا کہ...
    بلاول بھٹو کی بڑھتی مقبولیت دیکھ کر ڈاکٹر خالد مقبول جیسے کاغذی سیاستدان ذہنی توازن کھو بیٹھے،ترجمان بلاول ہائوس WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )ترجمان بلاول ہاوس سریندر ولاسائی نے وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کی تنقید پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بڑھتی مقبولیت کو دیکھ کر ڈاکٹر خالد مقبول جیسے کاغذی سیاستدان ذہنی توازن کھو بیٹھے، خالد مقبول اینڈ کمپنی کی آج کی پریس کانفرنس مایوس سیاسی یتیموں کی محفل غم تھی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تاجروں کو بھتہ خوروں سے تحفظ کی ضمانت نے ایم کیو ایم کی نیندیں اڑا دیں،خالد مقبول اینڈ کمپنی ٹی...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ پاکستانی معاشرے میں سماجی انقلاب سے پہلے فکری انقلاب کی ضرورت ہے اور یہ دشوار کام ہے جسے تعلیم ہی آسان کر سکتی ہے۔ اعلیٰ تعلیمی کمیشن آف پاکستان اسلام آباد میں کردار سازی کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کردار اسناد سے زیادہ ضروری ہے، پاکستان میں تعلیم کا نہیں نیتوں کا بحران ہے جبکہ تجاری خسارہ نہیں بلکہ اعتماد کا خسارہ ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ میں وزیر تعلیم ہوکر بھی زیر تعلیم ہوں اور اگر اس ’’زیر‘‘ سے پہلے ’’ووٹ‘‘ کا ’’و‘‘ لگ جائے...
۱