نواز شریف نے دورہ بلوچستان کی درخواست قبول کرلی، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے بلوچستان کا دورہ کرنے کی درخواست قبول کرلی ہے۔
نواز شریف جاتی امرا لاہور میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے اسے سیاسی طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بے گناہوں کا قتل قابل مذمت ہے، نواز شریف نے بلوچستان کا دورہ کرنے کی ہماری درخواست قبول کرلی ہے۔
سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ نواز شریف اور دیگر قیادت نے روایت کے مطابق ہمارا استقبال کیا۔
اُن کا کہنا تھاکہ ہم نے نواز شریف کو کہا کہ بلوچستان کی صورتحال پر آپ کا کردار بہت اہم ہے، بلوچستان کے سیاسی معاملات پر ہم نے تفصیل کے ساتھ بات چیت کی ہے۔
اس موقع پر ن لیگی رہنما سعد رفیق نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے نواز شریف سے اپنا سیاسی کردار ادا کرنے کی درخواست کی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عبدالمالک بلوچ نواز شریف کرنے کی کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
سابق وزیراعظم نوازشریف کل پاکستان روانہ ہوں گے
لندن: سابق وزیراعظم نوازشریف کل پاکستان روانہ ہوں گے،ان کی وطن واپسی شیڈ ول کے مطابق ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف نے لندن میں متعدد میڈیکل ٹیسٹ کرائے،ان کا طبی معائنہ کیا گیا،سابق وزیر اعظم کی صحت بہتر ہے۔
نوازشریف 12 اپریل کو لندن پہنچے، 2ہفتے قیام طے تھا،ان کی واپسی بھی طے شدہ دن کے مطابق ہو رہی ہے،سابق وزیر اعظم کے قیام میں توسیع کی خبر درست نہیں ہے۔
علاوہ ازیں سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے ، غلط خبریں پھیلائی گئی ہیں۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے،وزیراعظم شہباز شریف بہترین کام کررہے ہیں جب کہ مریم نواز نے پنجاب میں ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ سب کو مل کر پاکستان کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، شہباز شریف نے گرتی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کردیا ہے،پاکستان میں ہر کام میرٹ پر ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز پنجاب میں کوئی بھی کام میرٹ کے خلاف نہیں کر رہیں،لاہور کی بحالی کیلئے بہت سے منصوبے چل رہے ہیں، لاہور کو اصل حالت میں بحال کریں گے۔