اسلام آباد:

وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ پاکستانی معاشرے میں سماجی انقلاب سے پہلے فکری انقلاب کی ضرورت ہے اور یہ دشوار کام ہے جسے تعلیم ہی آسان کر سکتی ہے۔

اعلیٰ تعلیمی کمیشن آف پاکستان اسلام آباد میں کردار سازی کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کردار اسناد سے زیادہ ضروری ہے، پاکستان میں تعلیم کا نہیں نیتوں کا بحران ہے جبکہ تجاری خسارہ نہیں بلکہ اعتماد کا خسارہ ہے۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ میں وزیر تعلیم ہوکر بھی زیر تعلیم ہوں اور اگر اس ’’زیر‘‘ سے پہلے ’’ووٹ‘‘ کا ’’و‘‘ لگ جائے تو وزیر تعلیم بن جاتا ہے۔

چیئرمین ایچ ای سی اسلام آباد ڈاکٹر مختاراحمد نے کہا کہ ہمارے نوجوان دنیا میں علم کے مختلف ضابطوں میں دیگر قوموں کے مقابل موجود ہیں۔ گزشتہ تین سال میں یورپی جامعات کی زیادہ تر اسکالر شپس پاکستانی طلبہ نے حاصل کی ہیں۔

کامسٹیک کوآرڈینیٹر جنرل اقبال چوہدری نے کہا کہ ہمارے مذہب میں تعلیم کے ساتھ تربیت پر بہت زور دیا گیا ہے اور تربیت کے بغیر تعلیم نامکمل ہے۔ انہوں نے اپنی تقریر میں امام رضا کے روضے کے امام جمعہ کی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مغرب نے نو آبادیات کے ذریعے تعلیمی اداروں سے تربیت کے عنصر کو نکال دیا جس کا نقصان اسلامی معاشروں کو ہوا۔

یاد رہے یہ کانفرنس جامعات میں نوجوانوں کی تربیت کے تناظر میں ایچ ای سی پاکستان اور کامسٹیک کے تعاون سے ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ یونیورسٹیز آف پاکستان کی جانب سے ایچ ای سی کی سماعت گاہ میں منعقد کی گئی جس میں اسلامی ممالک کی جامعات کے وائس چانسلرز اور محققین بھی شریک تھے۔

کانفرنس سے کردار سازی کی ضرورت کے موضوع پر اپنا ریسرچ پیپر پیش کرتے ہوئے سپیریئر یونیورسٹی کی ریکٹر سمیرا رحمان کا کہنا تھا کہ مقصد سے نآشنائی اور وقت کا ضیاع اہم محرکات ہیں جو کردار سازی میں رکاوٹ ہیں جبکہ نوجوانوں میں سمت کے تعین کا نہ ہونا اہم مسئلہ ہے۔

انھوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ہماری جامعات میں کردار سازی کی تعلیم دی جاری ہے، جامعات میں کردار سازی کے لیے practical wisdom کا ہونا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کردار سازی کے لیے رول ماڈل کا ہونا ضروری ہے اور ہمارے لیے رسول اکرم ص کی ذات اور آپ کی سیرت سب سے بڑا رول ماڈل ہے۔

کانفرنس سے جرمنی کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن آرنو کرچوف اور چیک ریپبلک کی ڈپٹی ہیڈ آف مشن مائیکلا کرٹووا نے بھی خطاب کیا جبکہ ڈاکٹر عبدالباسط صدر ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ یونیورسٹیز آف پاکستان (اے پی ایس یو پی) فیڈرل چیپٹر نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وزیر تعلیم خالد مقبول کا کہنا

پڑھیں:

پیپلز پارٹی، نون لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، سراج الحق

لاہور میں عزم نو یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ہم اس ملک میں انقلاب چاہتے ہیں، انقلاب اللہ کی اطاعت ہے تاکہ ہم لوگوں کی بجائے اللہ کی اطاعت سے ملک چلائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، اس وقت تینوں جماعتیں اقتدار میں ہیں مگر قوم کو کرپشن اور نعروں کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ لاہور میں عزم نو یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ہم اس ملک میں انقلاب چاہتے ہیں، انقلاب اللہ کی اطاعت ہے تاکہ ہم لوگوں کی بجائے اللہ کی اطاعت سے ملک چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر ظالم، چور، ڈاکو سے آزادی چاہتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ کو آئین کے تابع رکھنا چاہتے ہیں، ہم کشمیر کو آزاد دیکھنا اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کروانا چاہتے ہیں۔ جب پاکستان میں پی پی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پھر یہ ہو سکتا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی سندھ میں پی پی لمبے عرصے سے اقتدار میں ہے۔ اس وقت تینوں جماعتیں اقتدار میں ہیں، ان تین پارٹیوں نے ملک کو اس نہج پر پہنچایا ہے، جب اس ملک میں اسلامی حکومت آئے گی تو کوئی بھوکا نہیں سوئے گا۔

متعلقہ مضامین

  • معاشی بہتری کیلئے کردار ادا نہ کیا تو یہ فورسز کی قربانیوں کیساتھ زیادتی ہوگی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال
  • پیپلز پارٹی، نون لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، سراج الحق
  • افغان ترجمان کے دعوے جھوٹے، وزارت اطلاعات: ایک اور بھارتی سازش بے نقاب: پاکستانی مچھیرے کو انڈین خفیہ اداروں نے دباؤ میں لا کر سکیورٹی فورسز کی وردیاں، سمز، کرنسی لانے کو کہا، وفاقی وزرا
  • مبلغ کو علم کے میدان میں مضبوط ہونا چاہیے، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری
  • ولادت حضرت سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کی مناسبت سے مدرسہ امام علی قم میں نشست کا انعقاد
  • کے پی کو وفاقی حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہے؛ گورنر فیصل کریم کنڈی
  • کے پی کو وفاقی حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہے: گورنر فیصل کریم کنڈی
  • خالد مقبول صدیقی کا اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کیلئے پنجاب اسمبلی کی حمایت کا اعلان
  • وزیراعظم سے ڈاکٹر خالد مقبول کا رابطہ، پنجاب اسمبلی کی قرارداد پر مبارکباد
  • ملکی حالات اور عوام کی بہتری کیلئے دعاگو ہوں، ڈاکٹر طاہرالقادری