سیز فائر پاکستان کی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر عظیم کامیابی ہے: خالد مقبول صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
خالد مقبول صدیقی—فائل فوٹو
چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سیز فائر پاکستان کی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر عظیم کامیابی ہے۔
کراچی سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ آپریشن بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا لوہا پوری دنیا میں منوا لیا ہے۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے یہ بھی کہا ہے کہ بین الاقوامی جریدے پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی کی تعریف کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خالد مقبول صدیقی
پڑھیں:
مقبول احمد گوندل نئے آڈیٹر جنرل آف پاکستان تعینات
(ویب ڈیسک) مقبول احمد گوندل کو نیا آڈیٹر جنرل آف پاکستان تعینات کر دیا گیا۔ اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے مقبول احمد گوندل کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔ مقبول احمد گوندل کو چار سال کی مدت کے لئے آڈیٹر جنرل کا عہدہ تفویض کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ مقبول احمد گوندل اس سے قبل کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کے عہدے پر فائز تھے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں