وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے خلاف قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ایوانوں سے احتجاجاً واک آوٹ،کوئی فیس نہیں لے رہے کہ حکومتی بینچوں پر بیٹھے رہیں، اپوزیشن بینچوں پر بھی بیٹھ سکتے ہیں، نوید قمرکانکتہ اعتراض پر جواب

ن لیگ اورپی پی پی کے درمیان اختلاف رائے گھر کی بات ہے، ہم معذرت خواہ ہیں کہ اگرکسی کی دل آزادی ہوئی ہے، سیاست میں گرمی سردی چلتی ہے،یہ لفظی جنگ ہے اورسیاست میں ایسا ہوتا ہے، اعظم نذیر تارڑ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پانی اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مخالف حالیہ تقریروں کے بعد پیپلز پارٹی نے حکمران اتحاد سے الگ ہونے کی دھمکی دے دی اور قومی اسمبلی ایوان سے احتجاجاً واک آوٹ کردیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت اجلاس ہوا تو پی پی پی رکن سید نوید قمر نے نکتہ اعتراض پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی حالیہ تقریروں اور بیانات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پانی، ہماری نہر ہماری مرضی کیا مطلب ہے۔انہوں نے کہا کہ پانی دریائے سندھ کا ہے اور پانی پاکستان کا ہے، ایسی تقریروں سے افسوس ہوا ہے، ہمیں تو اس حکومت کو کندھا دینے کے طعنے مل رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم کوئی فیس نہیں لے رہے کہ حکومتی بینچوں پر بیٹھے رہیں، ہم اپوزیشن بینچوں پر بھی بیٹھ سکتے ہیں۔سید نوید قمر کے نکتہ اعتراض کے ساتھ ہی پی پی پی ارکان نے ایوان سے واک آوٹ کردیا۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اگر وزیر اعلی پنجاب کے بیانات سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ معذرت کرتے ہیں، ہمارے بڑے ایک ساتھ بیٹھ کر مسئلے حل کرلیں گے۔پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد ارکان نے پہلے اپنی نشستوں پر احتجاج شروع کیا اور اسپیکر ڈائس کی طرف بڑھنا شروع کیا تو اسپیکر نے اجلاس جمعہ گیارہ بجے تک ملتوی کردیا۔محمود خان اچکزئی کی قیادت میں پی ٹی آئی ارکان نے اسپیکر ڈائس کے سامنے اپنی عوامی اسمبلی لگائی، سابق اسپیکر اسد قیصر نے اسپیکر کے فرائض سرانجام دیے اور ارکان نے تقاریر کیں۔چیٔرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے قراردادیں پیش کیں جنہیں منظور کرلیا گیا، قراردادوں میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی ابتدا یا انتہا دونوں صورتوں میں کسی صورت تسلیم نہ کرنے کا اعلان کیا گیا۔پی ٹی آئی کی قراردادوں میں شمع جونیجو کی خفیہ دستاویزات تک رسائی کا مطالبہ کیا گیا، اسی طرح بانی چیٔرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کی کوششوں کو مسترد کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کی عوامی اسمبلی جاری تھی کہ پی پی پی کے سینئر رہنما سید نوید قمر اس میں پہنچ گئے، پی ٹی آئی ارکان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور تقریر کرنے کی دعوت دی مگر وہ کچھ دیر بعد ہی اسپیکر آفس چلے گئے، عوامی اسمبلی کا اجلاس جمعہ دن گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

تمام ارکان قومی اسمبلی کو آئندہ ہفتے آئی پیڈز دیں گے، اسپیکر ایاز صادق

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ تمام ارکان قومی اسمبلی کو آئندہ ہفتے آئی پیڈز فراہم کر دیے جائیں گے، اسمبلی سیکریٹریٹ میں بھرتیاں صرف ضرورت کے مطابق کی جائیں گی۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے  کہا کہ پہلی بار قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں بھرتیوں اور ترقیوں کے لیے قانون سازی کی، اب 1344 سے زیادہ عملہ اسی وقت ہو گا جب قومی اسمبلی کی نشستیں بڑھیں گی۔

ایاز صادق نے کہا کہ گریڈ 16 اور اس سے اوپر کی بھرتیاں ایف پی ایس سی کے ذریعے ہوں گی باقی آسامیاں مشتہر کر کے میرٹ کے مطابق کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اصلاحات کے ذریعے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں 135پوسٹیں ختم کر دیں، بائیومیٹرک حاضری لازمی کر دی۔

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ بطور اسپیکر کبھی فرسٹ کلاس میں سفر نہیں کیا نہ ہی سویٹ بک کروایا۔

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کے بیانات کے خلاف پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ
  • نواز لیگ سے لفظی جنگ،پیپلز پارٹی کاپنجاب اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ
  • مریم نواز کے بیانات کیخلاف پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی سے واک آؤٹ
  • مریم نواز کے بیان کیخلاف پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ
  • اتحاد کی ہانڈی، بار بار چوراہے میں کیوں پھوٹتی ہے؟
  • ن لیگ سے لفظی جنگ:پیپلز پارٹی نے اہم فیصلہ کر لیا
  • حکومت نے پیپلز پارٹی کو منالیا، تمام مسائل بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق
  • اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پارلیمنٹ ہاؤس میں (ن)لیگ اور پیپلز پارٹی کے پارلیمانی رہنماملاقات کررہے ہیں
  • سیاسی کشیدگی: مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا افہام و تفہیم کے ذریعے مسائل حل کرنے پر اتفاق
  • تمام ارکان قومی اسمبلی کو آئندہ ہفتے آئی پیڈز دیں گے، اسپیکر ایاز صادق