قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
یہ لوگ کہتے ہیں کہ ’’زندگی بس یہی ہماری دنیا کی زندگی ہے، یہیں ہمارا مرنا اور جینا ہے اور گردش ایام کے سوا کوئی چیز نہیں جو ہمیں ہلاک کرتی ہو‘‘ در حقیقت اِس معاملہ میں اِن کے پاس کوئی علم نہیں ہے یہ محض گمان کی بنا پر یہ باتیں کرتے ہیں۔ اور جب ہماری واضح آیات انہیں سنائی جاتی ہیں تو اِن کے پاس کوئی حجت اس کے سوا نہیں ہوتی کہ اٹھا لاؤ ہمارے باپ دادا کو اگر تم سچے ہو۔اے نبیؐ، اِن سے کہو اللہ ہی تمہیں زندگی بخشتا ہے، پھر وہی تمہیں موت دیتا ہے، پھر وہی تم کو اْس قیامت کے دن جمع کرے گا جس کے آنے میں کوئی شک نہیں، مگر اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں۔(سورۃ الجاثۃ:24تا26)
سیدنا ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہؐ نے فرمایا: ’’پاکیزگی نصف ایمان ہے۔ الحمدللہ ترازو کو بھر دیتا ہے۔ سبحان اللہ اور الحمدللہ آسمانوں سے زمین تک کی وسعت کو بھر دیتے ہیں۔ نماز نور ہے۔ صدقہ دلیل ہے۔ صبر روشنی ہے۔ قرآن تمہارے حق میں یا تمہارے خلاف حجت ہے ہر انسان دن کا آغاز کرتا ہے تو (کچھ اعمال کے عوض) اپنا سودا کرتا ہے، پھر یا تو خود آزاد کرنے والا ہوتا ہے خود کو تباہ کرنے والا‘‘۔
(مسلم)
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اولاد کی کامیابی کا راز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اگر بچوں سے غیر معمولی کارکردگی کی امید ہے، تو ان کی زندگی کو ابتدا سے ہی مقصد، نظم اور چیلنجز سے بھرپور بنائیں۔اگر آپ نے خود مشکلات سے نکل کر کامیابی حاصل کی ہے، تو یہ نہ سوچیں کہ نرمی اور سہولت میں پلنے والے آپ کے بچے ویسی ہی بھوک اور لڑنے کا جذبہ لے کر آئیں گے۔یاد رکھیں سہولتیں اکثر قربانی، محنت اور صبر کی اصل تربیت کو دبا دیتی ہیں۔اولاد کی کامیابی چاہتے ہیں تو ان کی زندگی میں تھوڑی سی سختی، مقصد اور خود اعتمادی کا بیج ضرور بوئیں۔