مخالفت کے باوجود ٹرمپ انتظامیہ نے نیشنل گارڈ الی نوائے بھیج دئیے
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) ریاستی انتظامیہ کی مخالفت اور مقدمات دائر کیے جانے کے باوجود ٹرمپ انتظامیہ نے نیشنل گارڈ الی نوائے بھیج دیے۔ٹیکساس سے آئے اہلکاروں نے پوزیشن سنبھال لی، نیشنل گارڈ کو امریکی فوج کے ریزور سینٹر میں ٹہرایا گیا ہے۔
(جاری ہے)
ٹرمپ انتظامیہ مختلف ریاستوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کیخلاف سخت کریک ڈاون کررہی ہے تاہم ڈیموکریٹک ریاست میں نیشنل گارڈ کی تعیناتی کا سبب نہیں بتایا گیا۔
شکاگو میں جرائم کی شرح کم ہونے کے باوجود امریکی صدر کا دعوی ہے کہ ریاست الی نوائے کی صورتحال افغانستان سے بھی بدتر ہے۔ امریکا میں ڈیڑھ سو برس سے نافذ قانون کے تحت فوج کو داخلی قوانین لاگو کرنے کی اجازت نہیں تاہم صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ بغاوت ایکٹ نافذ کریں گیجس کے نتیجے میں صدر کو یہ حق حاصل ہوتا ہے کہ وہ ان ریاستوں میں فوج بھیجیں جو بغاوت نہیں روک پا رہیں یا وفاقی قوانین کی خلاف ورزی کی مرتکب ہورہی ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نیشنل گارڈ
پڑھیں:
ڈاکٹر مسعود اختر 4 سال کیلئے بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر مقرر
ڈاکٹر مسعود اختر(فائل فوٹو)۔ڈاکٹر مسعود اختر کو 4 سال کے لیے یونیورسٹی آف بلتستان کا مستقل وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا ہے۔
جامعہ بلتستان کی سینٹ نے تین نام ایوان صدر کو بھیجے تھے جس میں پہلا نمبر ڈاکٹر ساجد رشید کا، دوسرا ڈاکٹر مسعود اختر اور تیسرا نمبر ڈاکٹر محمد نعیم خان کا تھا۔
یاد رہے کہ تلاش کمیٹی نے یونیورسٹی آف بلتستان کے لیے پانچ ناموں کا انتخاب کیا تھا جس میں ڈاکٹر محمد علی شاہ اور ڈاکٹر طاہر خلیلی ٹاپ پر تھے، تاہم جب یونیورسٹی کے سینیٹ کا اجلاس ہوا تو ڈاکٹر محمد علی شاہ جامعہ پنجاب اور ڈاکٹر طاہر محمد خلیلی نے خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کے وائس چانسلرز مقرر ہونے کی وجہ سے دونوں نے معذرت کرلی تھی۔
جس کے بعد ترتیب میں تبدیلی کر کے ڈاکٹر ساجد رشید، ڈاکٹر مسعود اختر اور ڈاکٹر محمد نعیم خان کے ناموں کی منظوری دی گئی تھی۔
ڈاکٹر مسعود اختر نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ جمعرات کو اسکردو پہنچیں گے، تاہم انھوں نے بتایا کہ وہ بدھ کو اسلام آباد کیمپس آفس میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال چکے ہیں۔