شکاگو میں ٹیکساس نیشنل گارڈ کی تعیناتی، امریکی ریاستوں اور وفاق میں تناؤ بڑھ گیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
ٹیکساس نیشنل گارڈ کے دستے شکاگو کے قریب الینوائے میں آرمی ریزرو سینٹر پر تعینات کر دیے گئے ہیں، جو ٹرمپ انتظامیہ کے اس متنازع منصوبے کا حصہ ہیں جس کے تحت مختلف امریکی شہروں میں فوجی تعیناتی کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ کی ہدایت پر واشنگٹن میں مسلح نیشنل گارڈز کی تعیناتی، شہریوں میں تشویش
الینوائے کے گورنر جے بی پرٹزکر نے صدر ٹرمپ پر فوج کو ’سیاسی مہرے‘ کے طور پر استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے، جبکہ شکاگو اور الینوائے کی حکومت نے عدالت سے اس اقدام کے خلاف رجوع کر رکھا ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ نے داخلی سلامتی اور امیگریشن قوانین کے نفاذ کے لیے نیشنل گارڈ کی مدد لینے کا عندیہ دیا ہے، تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام آئینی حدود سے تجاوز ہے۔
مزید پڑھیں: کیلیفورنیا میں نیشنل گارڈ، میرینز کی تعیناتی، ٹرمپ پر ریاستی خودمختاری کی خلاف ورزی کا الزام
دوسری جانب، ریاست اوریگون کی عدالت پہلے ہی پورٹ لینڈ میں فوج کی تعیناتی روک چکی ہے، جبکہ دیگر شہروں میں بھی اسی نوعیت کی مخالفت جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹرمپ تعیناتی ٹیکساس نیشنل گارڈ شکاگو گورنر جے بی پرٹزکر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹرمپ تعیناتی ٹیکساس نیشنل گارڈ شکاگو گورنر جے بی پرٹزکر نیشنل گارڈ کی تعیناتی
پڑھیں:
غزہ میں جنگ بندی کیلئے فیصلہ کن پیش رفت ہورہی ہے،امریکی صدر
امریکی صدر نے عندیہ دیا ہے غزہ میں جنگ بندی کیلئے فیصلہ کن پیش رفت ہو رہی ہے ،حماس کئی اہم معاملات پررضامندہو چکی ہے-ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے معاہدہ جلد متوقع ہے جس سے خطے میں دیرپا امن کی راہ ہموارہو سکتی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے معاہدہ جلد ہوگا، تمام ممالک نے غزہ امن منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے، حماس نے مذاکرات میں بہت اہم باتوں پر اتفاق کر لیا، ہم مشرق وسطیٰ میں3 ہزار سال پرانا تنازع حل کرنے جا رہے ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ترکیہ، یو اے ای اور سعودی عرب بھی امن کیلئے کوشاں ہیں، تجارت اور ٹیرف سے7 جنگیں روکیں، پاکستان اور بھارت کی جنگ بھی رکوائی، پاک بھارت جنگ میں7 طیارے گرائے گئے تھے-