آسٹریلوی بیٹر نے 141گیندوں پر 314 رنز بنا دیے
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
ہرجاس سنگھ نے 141 گیندوں میں 314 رنز بنا کر آسٹریلین کلب کرکٹ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
بیس سالہ آسٹریلوی کرکٹر ہرجاس سنگھ نے آسٹریلوی کلب کرکٹ کی تاریخ میں نیا باب رقم کیا ہے۔ انہوں نے پرٹن پارک میں سڈنی کرکٹ کلب کے خلاف 50 اوور کے گریڈ کھیل میں ویسٹرن سبربس کے لیے صرف 141 گیندوں پر 314 رنز بنائے۔
ان کی غیر معمولی اننگز میں 35 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے جس سے یہ سڈنی فرسٹ گریڈ کرکٹ میں تیسرا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے اور آسٹریلیا کی فرسٹ گریڈ پریمیئر کرکٹ میں اب تک کا سب سے زیادہ محدود اوورز کا ریکارڈ ہے۔
سنگھ کی اننگز نے آسٹریلیا کے سابق کپتان باب سمپسن کے 229 رنز کے دیرینہ ریکارڈ کو توڑ دیا، جس سے وہ کرکٹ کے عظیم کھلاڑی وکٹر ٹرمپر (1903 میں 335) اور فل جیکس (2007 میں 321) میں شامل ہوگئے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کرکٹ آسٹریلیا کا کرکٹرز کے این او سی کے معاملے پر پی سی بی سے رابطہ
کرکٹرز کے این او سی کے معاملے پر کرکٹ آسٹریلیا نے پی سی بی سے رابطہ کر لیا۔کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی کرکٹرز کو رواں برس بگ بیش لیگ میں کھیلنے کا موقع ملے گا، چند روز سے پی سی بی کے ساتھ رابطے میں ہیں، امید ہے اس کا کوئی حل نکال لیں گے۔ٹوڈ گرین برگ نے کہا کہ بی بی ایل کا یہ شاندار سیزن ثابت ہوگا، کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، یقین ہے پاکستانی کھلاڑی بی بی ایل کی ویلیو میں اضافہ کریں گے۔بابر اعظم، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور شاداب خان سمیت 7 پاکستانی بی بی ایل کا حصہ ہیں، لیگ کا آغاز دسمبر میں ہوگا۔