چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے علی امین گنڈا پور کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے سے لا علمی ظاہر کر دی  ۔

سماء نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہناتھا کہ وزیراعلی کو ہٹائے جانے سے متعلق مجھے کوئی علم نہیں، مجھے ابھی تک اس قسم کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی، مجھ سے منسوب بیان بھی غلط ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور کے درمیان جاری سیاسی کشمکش اپنے منطقی انجام کے قریب پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق سیاسی تنازعات کے باعث علی امین گنڈاپور سے استعفیٰ لیا جائے گا، جب کہ نئے وزیراعلیٰ کا تعلق ضم شدہ اضلاع سے ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے وزیراعلیٰ کے ممکنہ امیدواروں میں سہیل آفریدی کا نام سرفہرست ہے، جن کا تعلق ضلع خیبر سے ہے۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور اور علیمہ خان کے درمیان طویل عرصے سے سیاسی اختلافات جاری تھے، اور دونوں جانب سے ایک دوسرے پر الزامات بھی عائد کیے گئے تھے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور

پڑھیں:

مولانا فضل الرحمان کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کا مطالبہ

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صوبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہی ہے۔
 ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ “علی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا کو برباد کر دیا ہے۔ وہ صوبے کے مفادات کے خلاف کام کر رہے ہیں۔” ان کا کہنا تھا کہ ایسے شخص کو ایک دن بھی وزیراعلیٰ کے عہدے پر نہیں رہنا چاہیے۔
 جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے صوبے میں بڑھتے معاشی اور انتظامی مسائل پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ عوام مہنگائی، بدانتظامی اور عدم تحفظ کا شکار ہیں، جبکہ حکومت ان مسائل کے حل میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔
 مولانا فضل الرحمان کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خیبر پختونخوا میں سیاسی درجہ حرارت بلند ہو رہا ہے، اور حزب اختلاف کی جماعتیں حکومت پر تنقید میں مزید شدت لا رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، کے پی میں حکومت پی ٹی آئی کی ہی بنے گی، بیرسٹر گوہر
  • پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو وزیراعلی کے عہدے سے ہٹانے کی تصدیق کردی
  • پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی تصدیق کردی
  • وزیرِ اعلیٰ علی امین کو ہٹانے سے متعلق مجھے کوئی اطلاع نہیں: بیرسٹر گوہر
  • علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ، ذرائع
  • وزیراعلیٰ علی امین کو ہٹائے جانے سے متعلق ابھی تک مجھے کوئی اطلاع نہیں؛ بیرسٹر گوہر
  • عمران خان کی جانب سے علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کی بازگشت، بیرسٹر گوہر نے تردید کردی
  • عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کردیے
  • مولانا فضل الرحمان کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کا مطالبہ