اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے بعد آج بڑی تیزی، 4 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی شدید مندی کے بعد آج بڑی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، جہاں 4 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہو چکا ہے۔بازار حصص میں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن مارکیٹ کا آغاز 3 ہزار 652 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 62 ہزار 96 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔بعد ازاں پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان جاری رہا اور مجموعی طور پر 4 ہزار 249 پوائنٹس کی بڑی نوعیت کی تیزی کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 62 ہزار 693 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید نوعیت کی مندی دیکھی گئی تھی، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے 5 کھرب ڈوب گئے تھے جب کہ مارکیٹ کئی نفسیاتی سطحیں کھو بیٹھی تھی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ملک بھر میں انسداد خسرہ، روبیلا اور پولیو ویکسینیشن مہم جاری
ای ای او سی کے مطابق خسرہ،روبیلا اورپولیو سے بچاؤ کی قومی ویکسینیشن مہم ملک بھرمیں17 تا 29 نومبر تک جاری ہے، مہم کے دوران3 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسین دی جا رہی ہے۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کے مطابق 90 ہائی رسک اضلاع میں1 کروڑ 94 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں، ابتدائی 10 روز میں1 کروڑ 52 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔
این ای او سی کے مطابق پنجاب میں 46 لاکھ 37 ہزار سے زائد اور سندھ میں 52 لاکھ 19 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔
این ای او سی کے مطابق خیبر پختونخوا میں 35 لاکھ 53 ہزار سے زائد جبکہ بلوچستان میں 14 لاکھ 55 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔
این ای او سی کے مطابق اسلام آباد میں 2 لاکھ 80 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے جبکہ گلگت بلتستان میں1 لاکھ 10 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔
این ای او سی نے کہا والدین ہر انسداد پولیو مہم میں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔