اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے بعد آج بڑی تیزی، 4 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
کراچی:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی شدید مندی کے بعد آج بڑی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، جہاں 4 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہو چکا ہے۔
بازار حصص میں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن مارکیٹ کا آغاز 3 ہزار 652 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 62 ہزار 96 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: سرحدی جھڑپوں سے اسٹاک مارکیٹ میں بھونچال، 5 کھرب ڈوب گئے
بعد ازاں پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان جاری رہا اور مجموعی طور پر 4 ہزار 249 پوائنٹس کی بڑی نوعیت کی تیزی کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 62 ہزار 693 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید نوعیت کی مندی دیکھی گئی تھی، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے 5 کھرب ڈوب گئے تھے جب کہ مارکیٹ کئی نفسیاتی سطحیں کھو بیٹھی تھی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پنجاب بھر میں لائسنسنگ کا اجراء جاری، شہریوں کی بڑی تعداد مستفید
علی ساہی :صوبہ بھر میں لائسنسنگ کا اجراء جاری ہے،رواں ماہ مجموعی طور پر 33 ہزار سے زائد شہریوں نے لائسنسنگ یونٹس سے استفادہ کیا۔
پنجاب کے 27 اضلاع میں پنک اور بلیو لائسنسنگ یونٹس شہریوں کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق 12 ہزار شہریوں نے لرننگ لائسنس حاصل کیا جبکہ 13 ہزار افراد نے فریش ریگولر لائسنس بنوائے۔ اس کے علاوہ 5 ہزار سے زائد شہریوں نے لائسنس کی تجدید کروائی۔
لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا
لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ اور ملتان میں پنک لائسنسنگ یونٹس فعال کر دئیے گئے ہیں، ترجمان کا کہنا ہے کہ 4500 خواتین کو پنک موبائل لائسنسنگ یونٹ کے ذریعے سہولیات فراہم کی گئیں۔