ایشین یوتھ گیمز: پاکستان کی مینز والی بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل رسائی
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
پاکستان نے سعودی عرب کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-3 سے شکست دے کر تیسرے ایشین یوتھ گیمز میں مینز والی بال ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
بحرین سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 18 سال بعد ہونے والے گیمز میں قومی والی بال ٹیم نے گروپ ای کے دوسرے میچ میں سعودی عرب کو انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد ہراکر گروپ چیمپئن کی حیثیت سے کوارٹر فائنل میں شرکت کا حق حاصل کر لیا۔
چوتھے سیٹ میں ایک موقع پر مقابلہ 24۔24سے برابر تھا۔ 24۔25 کے اسکور پر نیٹ فالٹ کا فیصلہ حق میں ہونے پر پاکستان نے فتح کو گلے لگایا۔
سیمی فائنل میں رسائی کے لیے پاکستان اتوار کو پول ایف کی نمبر 4 ٹیم سے مقابلہ کرے گا۔
قبل ازیں پاکستان نے اپنے ابتدائی گروپ میچ میں حریف ازبکستان کو باآسانی 0-3 سے ہرایا تھا۔ واضح رہے کہ دو مرتبہ التواء کا شکار ہونے کے بعد ایشین یوتھ گیمز میں 45 ممالک کے 4 ہزار کے لگ بھگ کھلاڑی 26 کھیلوں کے 259 ایونٹس میں اپنی مہارتوں کا اظہار کررہے ہیں۔
2013 میں چین میں دوسرے ایشین یوتھ گیمز کا انعقاد ہوا تھا۔ 2017 میں سری لنکا سےکولمبو میں مجوزہ گیمز کی میزبانی واپس لے لی گئی تھی جبکہ 2019 میں کوویڈ 19 کی وجہ سے گیمز دوسری مرتبہ التوا کا شکار ہوگئے تھے۔
گیمز31 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایشین یوتھ گیمز
پڑھیں:
35 ویں نیشنل گیمز کا منظور شدہ بجٹ 52 کروڑ روپے سے تجاوز کرگیا
کراچی میں ہونے والے35 ویں نیشنل گیمز کا منظور شدہ بجٹ 52 کروڑ روپے سے تجاوز کرگیا۔
انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق التو کے سبب گیمز کے اخراجات میں اضافہ ہوا جبکہ رنگا رنگ افتتاحی اور اختتامی تقریب کی وجہ سے بھی اخراجات بڑھ گئے ہیں۔ اضافی رقم کا جائزہ لینے کے لیے بدھ کو ایک اہم اجلاس منعقد ہوگا۔
دریں اثنا سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد خان بخش مہر کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد گیمز کو شایان شان اندازمیں منعقد کرانا ہے۔
اس ضمن میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے اور امید ہے کہ 18 برس بعد سندھ کی میزبانی میں ہونے والے گیمز کے لیے اضافی بجٹ منظور کرلیا جائے گا۔
واضح رہے کہ قبل ازیں رواں سال مئی میں 35 ویں نیشنل گیمز کا انعقاد طے تھا۔ تاہم، تمام ترتیاریوں اور ٹیموں کی تشکیل کے باجود شہر میں شدید گرمی کے سبب گیمز کو ملتوی کردیا گیا تھا۔