سید عاصم منیر کی اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کی اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کے دوران اردن کے ولی عہد بھی ملاقات میں موجود تھے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور باالخصوص دفاع اور سکیورٹی امور میں تعلقات بڑھانے پر زور دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے سرکاری دورہ اردن کے دوران شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کے دوران اردن کے ولی عہد بھی ملاقات میں موجود تھے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور باالخصوص دفاع اور سکیورٹی امور میں تعلقات بڑھانے پر زور دیا گیا۔
فیلڈ مارشل نے عوام، حکومت اور پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے شاہ عبداللہ دوم کو نیک خواہشات پہنچائیں، فیلڈ مارشل نے اردن کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شاہ عبداللہ دوم نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل نے اردن کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر سے بھی ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔ فیلڈ مارشل نے اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف میجر جنرل یوسف احمد الحنیطی سے بھی ملاقات کی، فیلڈ مارشل کا آمد پر پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فریقین نے پاکستان اور اردن کی مسلح افواج کے گہرے اور تاریخی تعلقات کا اعادہ کیا، میجر جنرل یوسف احمد پاکستان کی مسلح افواج کی شاندار خدمات کو سراہا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر کے مطابق کے مطابق فیلڈ مارشل کی مسلح افواج کے شاہ عبداللہ دوم ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل نے ملاقات میں بھی ملاقات بڑھانے پر سے ملاقات اردن کے
پڑھیں:
ہم دشمن کو چھپ کر نہیں للکار کر مارتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر
اسلام آباد:(نیوزڈیسک)فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کو دہشت گردی کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دشمن کو چھپ کر نہیں بلکہ للکار کر مارتے ہیں۔
چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قومی علما و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست طیبہ اور ریاست پاکستان کا آپس میں ایک گہرا تعلق ہے اور دفاعی معاہدہ تاریخی ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے تمام مسلم ممالک میں سے محافظین حرمین کا شرف پاکستان کو عطا کیا ہے، جس قوم نے علم اور قلم کو چھوڑا تو انتشار اور فساد الارض نے وہاں جگہ لی۔
انہوں نے کہا کہ عزت اور طاقت تقسیم سے نہیں، محنت اور علم سے حاصل ہوتی ہے، دہشت گردی پاکستان کا نہیں ہندوستان کا وطیرہ ہے، ہم دشمن کو چھپ کر نہیں للکار کر مارتے ہیں۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ اسلامی ریاست میں ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم نہیں دے سکتا، معرکہ حق میں اللّٰہ کی نصرت سے کامیابی ملی۔
انہوں نے کہا کہ علما قوم کو متحد رکھیں اور قوم کی نظر میں وسعت پیدا کریں۔