UrduPoint:
2025-11-05@03:11:47 GMT
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا اور ایمرجنسی، میڈیسن سٹور، آپریشن تھیٹرز و دیگر وارڈز میں طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے ایئر کنڈیشنرز کے فعال نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا اور جلد فعال کرنے کی ہدایت کی اورمریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔
(جاری ہے)
خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ حکومت پنجاب کی جانب سے بجٹ میں صحت کے شعبہ پر خاص توجہ دی گئی ہے۔ وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا اولین ترجیح ہے۔ عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈاکٹرز کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کریں گے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خواجہ سلمان رفیق
پڑھیں:
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-08-37