محکمہ موسمیات نے گرمی میں کمی اور بارشوں کی خوش خبری سنادی
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
لاہور:
محکمہ موسمیات نے گرمی میں کمی اور بارشوں کی خوش خبری سنادی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب بھر میں خشک، گرم اور حبس زدہ موسم کا سلسلہ جاری ہے۔ اگرچہ درجہ حرارت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم حبس نے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 31 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آج لاہور میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا بھی امکان موجود ہے جس سے گرمی اور حبس میں کچھ کمی آ سکتی ہے۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے 23 جون تک پنجاب بھر میں تیز ہواؤں، جُھکڑ اور بارشوں کے امکان کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔
گرمی اور حبس میں کمی لانے کا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا ہے، موسمیاتی نظام کے پاکستان میں داخل ہونے کے بعد موسم میں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات
پڑھیں:
مون سون ملک کے زیادہ تر حصوں سے جا چکا
—فائل فوٹومحکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون ملک کے زیادہ تر حصوں سےجا چکا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں کسی خاص موسم کی پیش گوئی نہیں کی گئی ہے۔ آئندہ دنوں میں پنجاب اور سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ چناب میں مرالہ سے لے کر پنج ند تک پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، ابھی پانی کا لیول کم ہو رہا ہے، بند توڑنا نہیں پڑا ہے۔
ملک کےبالائی حصوں میں رات کے وقت درجۂ حرارت معتدل رہنے کی توقع ہے۔
محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ دن کے وقت بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔