گرمی بڑھے تو سولرپینلز کی کارکردگی کم ہوجاتی ہے، ماہرین
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
لاہور:
شدید دھوپ میں سولر پینل کیا زیادہ بجلی بناتے ہیں؟ کامن سینس تو یہی کہتی مگر ماہرین شمسی توانائی کا کہنا ہے، جدید سولر پینل 15 سے25 درجے سینٹی گریڈ میں بہترین کام کرتے،گرمی 25°C سے بڑھے تو ہر 1 درجے بڑھاؤ پر پینل کی کارکردگی0.3 سے0.5 فیصد کم ہو جاتی ہے کہ سولر سیلوں میں بجلی پیدا کرتے الیکٹرون (ایٹم) حد سے زیادہ باؤنس کرتے ہیں، یوں وولٹیج کم جنم لیتا اور بجلی بھی کم بنتی ہے.
ماہرین کی روسے شدید گرمی میں پینلوں کی کارکردگی بہتر رکھنے کیلیے یہ عمل کیجیے، چھت پہ پینل اسٹینڈ پر لگائیے، پینلوں کا رنگ ہلکا ہو اور وہ ریفلیکٹیو میٹریل سے بنے ہوں، دیگر متعلقہ آلات سائے میں لگوائیے.
یاد رہے، ’’مونوکرسٹلائن‘‘ سولر پینل عام موسم میں زیادہ بجلی بناتے مگر شدید گرمی میں اچھا کام نہیں کرتے، ’’پولی کرسٹلائن‘‘ پینل عام حالات میں کم بجلی بناتے مگر شدید دھوپ میں بھی اپنی کارکردگی بحال رکھتے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔