data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سولر پینل لگوانے کے خواہشمند افراد کو بڑی خوشخبری سنا دی۔ ان کا کہنا تھا کہ درآمدی سولر پینلز پر پہلے تجویز کیا گیا 18 فیصد سیلز ٹیکس کم کر کے 10 فیصد کر دیا گیا ہے، اور یہ فیصلہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اراکین کی تجاویز کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یکم جولائی 2025 سے اس فیصلے پر عمل درآمد ہوگا، اور اگر کوئی قیمتوں میں من مانی کرے گا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ان کے مطابق اس فیصلے سے درآمدی سولر پلیٹس کی قیمتوں میں 4.

6 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

محمد اورنگزیب نے واضح کیا کہ حکومت کا مقصد صرف معاشی استحکام نہیں بلکہ جامع اور پائیدار ترقی کا حصول ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں کوئی منی بجٹ متعارف نہیں کرایا گیا، افراط زر پر قابو پایا گیا اور زرِ مبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے کئی اہم اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ شامل ہے۔ ان کے مطابق یہ اقدامات ریاست کی اپنے ملازمین کے ساتھ کھڑے ہونے کی علامت ہیں۔

وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر کھاد اور زرعی ادویات پر سیلز ٹیکس نہیں لگایا گیا، اور ایک ہزار زرعی گریجویٹس کو چین بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ وہ جدید مہارتیں سیکھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ زراعت صوبائی شعبہ ہے، اس لیے تمام فیصلے مشاورت سے کیے جا رہے ہیں کیونکہ زراعت ملکی معیشت کی ترقی کا اہم ستون ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے برطانوی فیصلے سے متفق نہیں ہوں، ٹرمپ 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے فیصلے سے متفق نہیں۔

لندن میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ غزہ جنگ کا خاتمہ اور یرغمالیوں کی فوری رہائی چاہتے ہیں، لیکن فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے پر ان کا موقف مختلف ہے۔

دوسری جانب برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ غزہ کی صورتحال ناقابل برداشت ہو چکی ہے اور امن منصوبے کے تحت فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ اعلان ٹرمپ کے دورے سے جڑا ہوا نہیں بلکہ برطانیہ کی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے۔

پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا فلسطین کو تسلیم کرنے کا مطلب حماس کو فائدہ دینا ہے؟ اس پر برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ حماس کا کسی بھی سیاسی عمل میں کوئی کردار نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ برطانوی وزیراعظم نے جولائی میں اعلان کیا تھا کہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بطور ریاست تسلیم کیا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • مزید 50 فلسطینی شہید۔ٹرمپ کی میز پر غزہ کی تقسیم کا منصوبہ موجود ہے، اسرائیلی وزیر خزانہ
  • حج 2025: پرائیویٹ اسکیم عازمین حج کے لیے بڑی خوشخبری
  • مسافرٹرینوں کی آئوٹ سورسنگ اوپن آکشن کے ذریعے کی جائے گی ، فیصلے کا اطلاق حالیہ آئوٹ سورسنگ پربھی ہوگا
  • فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے برطانوی فیصلے سے متفق نہیں ہوں، ٹرمپ 
  • ٹرمپ کی میز پر غزہ کی تقسیم کا بزنس پلان موجود ہے، اسرائیلی وزیر خزانہ کا بڑا انکشاف
  • ٹرمپ کے بعد اسرائیلی وزیر خزانہ نے بھی غزہ ہتھیانے کا منصوبہ پیش کر دیا
  • ریکوڈک منصوبے سے طویل المدتی خوشحالی آئے گی: وزیر خزانہ
  • وزیر خزانہ کی شام کے سفیر سے ملاقات، پاک شام تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند سرکاری ملازمین کی بڑی مشکل آسان
  • دوحہ کانفرنس اور فیصلے