سولر پینلز لگوانے کے خواہشمند افراد کو بڑی رعایت مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سولر پینلز لگوانے کے خواہشمند افراد بڑی خوشخبری سنادی اور کہا قیمتوں میں من مانی کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہم نےگزشتہ مالی سال کوئی منی بجٹ متعارف نہیں کرایا، افراط زر پر قابو پایا اور ذرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بجٹ میں عوامی فلاح وبہبود کیلئے کئی اقدامات کا اعلان کیا، پاکستان کی معیشت کیلئے کئی اقدامات کا اعلان کیا ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں10 فیصد ، پنشن میں7 فیصد اضافہ کیا، یہ اقدام ملازمین کو احساس دلائے گا کہ ریاست ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
وفاقی وزیر نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ درآمد شدہ سولر پینل پر 18 فیصد ٹیکس کا فیصلہ سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کیا گیا تاہم دونوں ایوانوں میں اراکین کی تجویز پر سولر پر ٹیکس 10 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔.
ان کا کہنا تھا کہ درآمدی سولر پلیٹ کی قیمتوں میں4.6 فیصد اضافہ ہوگا، یکم جولائی سے تمام بجٹ تجویز پر عملدرآمد ہوگا تاہم قیمتوں میں من مانی کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیا جائے گا۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہماری حکومت کاوژن صرف استحکام پراستفادہ نہیں، ہماری کوشش جامع اورپائیدادترقی کاحصول ہے، ہمارےنزدیک یہ صرف ایک پڑاؤ ہے منزل نہیں۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ میں دی گئی بجٹ تجاویز ہمارے لئے بہت اہم ہیں، تنخواہ دارطبقےکی آمدنی میں اضافہ ہوگا ایف بی آرقوانین میں مزید سیف گارڈشامل کیے گئے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر کھاد اور زرعی ادویات پر سیلز ٹیکس نہیں رکھا گیا، وزیراعظم ایک ہزار زرعی گریجویٹ کو چین بھجوا رہے ہیں، زراعت صوبائی شعبہ بھی ہے اُن کی مشاورت سے چلیں گے،زراعت ملکی معیشت کی ترقی کا انجن ہے۔
مزید پڑھیں : ملک میں چینی کی فی کلو قیمت 195 روپے تک پہنچ گئی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند سرکاری ملازمین کی بڑی مشکل آسان
سٹی 42 : ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند سرکاری ملازمین کی بڑی مشکل آسان کردی۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سرکاری ملازمین کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کی خصوصی مہم شروع کر دی۔ اس حوالے سے ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مہم 17 سے 26 ستمبر تک جاری رہے گی جس دوران ٹریفک دفاتر اور موبائل وینز پر تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
سی ٹی او اسلام آباد کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں سرکاری ملازمین کے پاس ڈرائیونگ لائسنس موجود نہیں، بطور سرکاری ملازم احتساب کا آغاز سب سے پہلے خود سے ہونا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ 26 ستمبر کے بعد بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔
کاہنہ ؛معمولی جھگڑے کے دوران فائرنگ؛ 2 افراد زخمی
سی ٹی او نے کہاکہ ٹریفک پولیس کے تمام دفاتر اور وسائل سرکاری ملازمین کو سہولت فراہم کریں گے تاہم خلاف ورزی کی صورت میں گاڑی بند کرنے سمیت محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد قانون کی پاسداری اور ٹریفک نظام میں بہتری لانا ہے۔