حکومت نے سولر پینلز پر مجوزہ ٹیکس کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے؛ وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
ویب ڈیسک : وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ کم اورمتوسط آمدن والا طبقہ مہنگائی جھیلتا اور ٹیکس ادا کرتا ہے، کم اور متوسط آمدن والا طبقہ معیشت میں اہم کردار ادا کرتا ہے، تنخوا دار طبقے پر انکم ٹیکس کی کمی بجٹ تجاویز کا حصہ ہے، 6 لاکھ سے 12 لاکھ آمدن پر انکم ٹیکس 2.5 سے ایک فیصد کر دیا ہے، حکومت نے ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں اضافہ کیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اجلاس میں گفتگو کے دوران کیا، کہا کہ بجٹ تجاویز کا جامع اور گہرا جائزہ لیا گیا ہے، جس میں بلال اظہر کیانی ،چیئرمین ایف بی آر، سیکرٹری خزانہ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ انہوں نے بتایا کہ نشستوں میں حکومت نے مؤقف واضح کیا اور ایوان نے انہیں سمجھا اور سراہا ہے۔
بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری
وزیرخزانہ نے کہا کہ پچھلے مالی سال میں کوئی منی بجٹ نہیں آیا، ہم نے مالی نظم و ضبط برقرار، افراط زر پر قابو پایا اور کرنٹ اکاؤنٹ بہتر کیا ہے، اقدامات کا مقصد پاکستان کو اقتصادی غیر یقینی سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پائیدار ترقی کیلئے حکومت نے مالی نظم و ضبط کو برقرار رکھا اور فلاحی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ دونوں ایوانوں میں تجاویز دی گئیں جس پر حکومت نے سولر پینلز پر مجوزہ ٹیکس کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پینلز پر ٹیکس 18 سے 10 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سولر پینلز کے ٹیکس کا اطلاق 46 فیصد درآمدی پرزہ جات پر ہو گا، امپورٹڈ پینلز کی قیمت میں 4.
کسان بورڈپاکستان کا"کسان بچاؤ،زراعت بچاؤ‘‘تحریک کا اعلان
انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کو ماحول دوست اور پائیدار معیشت کی طرف گامزن کرنا ہے، سولر پینلز پر مجوزہ ٹیکس سے پہلے ہی ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کو وارننگ دیتا ہوں، حکومت عوامی مفاد کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گی، کسی کو عوامی استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سولر پینلز حکومت نے پینلز پر کیا ہے نے کہا
پڑھیں:
پبلک ٹرانسپورٹ کامیگامنصوبہ "ییلولائن"رواں مالی سال سے مؤخر کرنے کا فیصلہ
سٹی42: پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ منصوبہ "ییلولائن" کی شروعات رواں مالی سال سے مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
منصوبے کے لیے پہلے مختص کیے گئے فنڈز اب سیلاب متاثرین کی مالی امداد کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ ییلولائن منصوبہ اب اگلے مالی سال 2026-27 میں شروع کیا جائے گا جس کیلئے 60 سے 80 ارب روپے کے فنڈز درکار ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق منصوبے کے لیے رواں مالی سال میں 30 ارب سے زائد روپے مختص کیے گئے تھے۔ ییلولائن منصوبے کی منصوبہ بندی کے مطابق ٹھوکر تاہر بنس پورہ تک کینال کے اطراف 24 کلومیٹر پر محیط الیکٹرک آٹومیٹڈ ریل ٹرانزٹ سسٹم آپریشنل ہوگا۔
آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا
سی آر نورین نے آٹومیٹڈ ریل ٹرانزٹ کا پہلا سیٹ برآمد کرکے ٹیسٹ رن کا مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔ منصوبے کی تکمیل کا اصل ہدف دسمبر 2026 مقرر تھا۔