اسرائیلی بمباری سے خطے کے لوگوں شدید متاثر ہونگے، وزیر صحت سندھ
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
اجلاس میں ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ ایس آئی یو ٹی کو کسی این جی او کے حوالے نہیں کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں کہا کہ اسرائیل کے بمباری سے خطے کے لوگوں شدید متاثر ہونگے، جبکہ ماحولیاتی ڈزاسٹر کے آنے سے پینے کا پانی بھی متاثر ہوگا، لہٰذا برادری کو معاملے کا سنجیدگی کے ساتھ نوٹس لینا چاہئے۔ ڈاکٹر عذرا پیوچوھو نے گزشستہ مالی سال میں محکمہ صحت کی پرفارمنس کے متعلق ایوان میں پریزنٹیشن پیش کی اور کہا کہ لاکھڑا کول مائنز میں ایمبولینس سروس موجود ہے، ہر جگہ الگ الگ امبولینسز نہیں دی گئیں، اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ سائوتھ میں کوئی اسپتال نان فنکشنل نہیں ہے، سجاول میں نرسنگ کالج نہیں دے سکتے، پہلے ہسپتال کو اچھا بنانا ہے۔ صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ایس آئی یو ٹی کو کسی این جی او کے حوالے نہیں کیا گیا اور اسٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ اس لیے نہیں کی کہ ہم محکمہ صحت کے متعلق قانون سازی میں مصروف تھے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پی اے سی اجلاس، اختیارات سے تجاوز پر محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کا افسر معطل
کراچی:سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے اختیارات سے تجاوز کرکے محکمے کے سیکریٹری کے بجائے آڈٹ ورکنگ پیپرز پر دستخط کرنے والے محکمہ کالج ایجوکیشن کے سیکشن افسر جنرل ایڈمنسٹریشن کو معطل کردیا۔
پی اے سی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی نثار کھوڑو کی صدارت میں سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں ہوا، جس میں محکمہ کالج ایجوکیشن کے ورکس سروسز کے متعلق 2024-2025 کی آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں محکمہ کالج ایجوکیشن ورکس کے افسران کی جانب سے مکمل آڈٹ پیراز کے متعلق ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر برہمی اور افسران کی کارکردگی پر عدم اعتماد اور آڈٹ کے ورکنگ پیپرز پر محکمے کے پرنسپل اکاؤنٹنگ افسر (سیکریٹری) کے دستخط کے بجائے محکمے کے سیکشن افسر جنرل اور ڈی ڈی او کے دستخط موجود ہونے پر پی اے سی نے برہمی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر کمیٹی کے رکن قاسم سراج سومرو نے استفسار کیا کہ آڈٹ کے ورکنگ پیپرز پر سیکریٹری کے بجائے سیکشن افسر نے دستخط کیوں کیے ہیں،آڈٹ ورکنگ پیپرز پر دستخط کرنے کا مجاز محکمے کا سیکریٹری ہے سیکشن افسر یا ڈی ڈی او نہیں ہے۔
چیئرمین پی اے سی نثار کھوڑو نے کہا کے محکمے کے سیکریٹری کے بجائے سیکشن افسر نے آڈٹ کے کاغذات پر دستخط کرکے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔
پی اے سی نے اختیارات سے تجاوز کرکے محکمے کے سیکریٹری کے بجائے آڈٹ ورکنگ پیپرز پر دستخط کرنے والے محکمہ کالج ایجوکیشن کے سیکشن افسر جنرل ایڈمنسٹریشن اور ڈی ڈی او غلام مصطفی کو معطل کردیا اور محکمے کے سیکریٹری کو حکم دیا گیا کہ پی اے سی کے لیے کسی 19 ویں گریڈ کے ایڈیشنل سیکریٹری کو فوکل پرسن نامزد کیا جائے۔